وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیراعظم نے روایتی ہندوستانی دستکاری کے ذریعے معاشی ترقی کے امکانات پر مبنی مضمون شیئر کیا

प्रविष्टि तिथि: 19 JUL 2026 12:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ روایتی ہندوستانی دستکاری اختراع اور عالمی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ "ایک ضلع، ایک مصنوعات" (ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ) پہل مقامی دستکاری کو نئی منڈیاں فراہم کرنے، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی سطح پر ہندوستان کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ کس طرح روایتی ہندوستانی دستکاری اختراع اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار کر سکتی ہے، جبکہ "ایک ضلع، ایک مصنوعات" پہل مقامی ہنرمندوں اور دستکاری کی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 135 )


(रिलीज़ आईडी: 2286298) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Manipuri , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam