ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے مہاراشٹر میں تڈالی – گھوگس ریلوے سیکشن کی ڈبل لائن بچھانے کے لیے 228 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی


چودہ کلومیٹر طویل ڈبل لائن منصوبے سے دہلی – چنئی ہائی ڈینسٹی ریلوے نیٹ ورک پر مال برداری کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور آپریشنل کارکردگی بہتر ہوگی

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 7:20PM by PIB Delhi

ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور مال برداری کی نقل و حمل کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی ریلوے نے مہاراشٹر میں تڈالی – گھوگس ریلوے سیکشن (14 کلومیٹر) کی ڈبل لائن بچھانے کے منصوبے کو 228 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کو ریلوے نیٹ ورک کی گنجائش میں اضافے کے مقصد سے منظور کیے گئے ڈبل لائن، ٹرپل لائن، چارہری لائن، فلائی اوور اور بائی پاس جیسے جامع منصوبوں کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

تڈالی – گھوگس سیکشن اس وقت وردھا – بلہار شاہ ریلوے سیکشن پر واقع ایک سنگل لائن حصہ ہے، جو دہلی – چنئی ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک (ایچ ڈی این) روٹ کا حصہ ہے۔ اس سیکشن پر ڈبل لائن بچھانے سے ٹرینوں کی آمد و رفت مزید بہتر ہوگی اور اس اہم روٹ پر بڑھتی ہوئی مال برداری کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ سیکشن بنیادی طور پر مال برداری کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کے ذریعے کوئلہ، لوہے کی خام دھات، جپسم، آئی او بی ٹی پی او ایل (پیٹرولیم مصنوعات)، ریت اور لیٹرائٹ راکھ سمیت دیگر ضروری اشیا کی نقل و حمل کی جاتی ہے۔ موجودہ ریلوے لائن کی گنجائش میں متوقع اضافے کے پیش نظر، یہ ڈبل لائن منصوبہ اضافی صلاحیت فراہم کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کے ذریعے سالانہ 4.5 ملین ٹن (ایم ٹی پی اے) اضافی مال برداری ممکن ہوگی، جس سے مال برداری کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور خطے کی معاشی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔

تڈالی – گھوگس سیکشن کی ڈبل لائن کا یہ منصوبہ ریلوے نیٹ ورک کی گنجائش میں اضافہ، مال برداری کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں اہم ریلوے راہداریوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھارتی ریلوے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع

                 U: 51


(रिलीज़ आईडी: 2285592) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil