زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کانکلیو 2026 کے لیے آئی سی اے آر کاٹیکنالوجی پورٹ فولیو


آئی سی اے آر -سی ایس آر کانکلیو 2026 میں 75 سے زیادہ صنعتوں  نے شرکت کی ؛ کارپوریٹ شعبے نے سی ایس آر اورتحقیق و ترقی کے ذریعے زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا  عزم

آئی سی اے آر نے سی ایس آر کے  لئے تیار ٹیکنالوجیز کی نمائش کی ، زرعی اختراعات اور کسانوں کی روزی روٹی کی بہتری کو تیز کرنے کے لیے اسٹریٹجک کارپوریٹ شراکت داریوں کو فروغ دیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 11:42AM by PIB Delhi

زرعی تحقیق سے متعلق ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) اور ایگری نوویٹ انڈیا لمیٹڈ (اے جی آئی این) نے مشترکہ طور پر این اے ایس سی کمپلیکس ، نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ’’کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) کانکلیو 2026 کے لئے آئی سی اے آر ٹیکنالوجی پورٹ فولیو ‘‘کا انعقاد کیا ۔ کانکلیو نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدامات کے ذریعے پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے آئی سی اے آر ، کارپوریٹ تنظیموں ، صنعتی رہنماؤں ، فلاحی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ۔

کانکلیو میں آئی سی اے آر کے سی ایس آر کے لیے تیار ٹیکنالوجیز ، اختراعی تحقیق اور قابل توسیع اقدامات کے پورٹ فولیو کی نمائش کی گئی ۔ اس سال کے کانکلیو کے موضوع پر مرکوز شعبوں میں آب وہوا کے لحاظ سے مستحکم ہندوستانی زراعت ؛ فطرت پر مبنی حل اور فصلوں کی تنوع کے ذریعے مٹی کی صحت میں بہتری ؛ صحت کے لیے زراعت ؛ زرعی ہنر مندی ؛ اور زراعت اور زرعی توسیع میں خواتین شامل ہیں ۔ ان ترجیحی شعبوں کا مقصد اسٹریٹجک سی ایس آر سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار دیہی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے اہم زرعی چیلنجوں سے نمٹنا ہے ۔

اس تقریب کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ کانکلیو میں 75 صنعتوں کے تقریبا 150 نمائندوں نے شرکت کی ، جو سی ایس آر شراکت داری کے ذریعے زرعی تبدیلی کی حمایت میں صنعت کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، 570 شرکاء نے آن لائن پروگرام میں شمولیت اختیار کی ، جبکہ یوٹیوب پر براہ راست ویب کاسٹ نے 1,600 سے زیادہ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ، جس سے ملک بھر میں اس تقریب کی رسائی اور مشغولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

کانکلیو کے پیش خیمہ کے طور پر ، حیدرآباد (20 جون 2026) ، بنگلورو (23 جون 2026) ، ممبئی (1 جولائی 2026) اور کولکاتہ (7 جولائی 2026) میں چار علاقائی آئی سی اے آر سی ایس آر اور ٹیکنالوجی پورٹ فولیو روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا ۔ پائیدار زرعی ترقی میں اسٹریٹجک تعاون کے لیے سی ایس آر شراکت داروں کو تلاش کرنے اور متحرک کرنے کے لیے روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبات میں آئی سی اے آر کے اداروں ، کارپوریٹ تنظیموں ، صنعت کے قائدین ، اسٹارٹ اپس ، کاروباریوں ، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور میڈیا کے نمائندے ٹیکنالوجی کو تجارتی بنانے اور سی ایس آر پر مبنی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیےیکجا ہوئے۔ مجموعی طور پر ، چار روڈ شوز میں 500 سے زیادہ شراکت داروں  کی شرکت دیکھی گئی ، کئی تنظیموں نے سی ایس آر سے تعاون یافتہ اقدامات کے ذریعے آئی سی اے آر کے ساتھ شراکت میں مضبوط دلچسپی کا اظہار کیا ۔

کانکلیو انتہائی حوصلہ افزا ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں معروف صنعتوں اور سی ایس آر تنظیموں یعنی ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹڈ (اے آئی سی ایل) ایس بی آئی فاؤنڈیشن ، یوکو بینک ، آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن ، بائیوویٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ،فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) آئی این ایف اے ایچ ، وینکٹیشور ہیچریز پرائیویٹ لمیٹڈ،پیڈی لائٹ انڈسٹریز لمیٹڈ اور یس بینک نے  آئی سی اے آر اور ایگرینوویٹ انڈیا لمیٹڈ (اے جی آئی این) کے ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) اقدامات کے ذریعے اشتراک کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔توقع ہے کہ ان اسٹریٹجک شراکت داریوں سے جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور ان کی توسیع میں تیزی آئے گی ، پائیدار زرعی ترقی کو فروغ ملے گا  اور ملک بھر میں کاشتکار برادریوں کی روزی روٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔

کانکلیو نے جامع زرعی ترقی کے لیے سائنس ، اختراع اور اسٹریٹجک شراکت داری سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئی سی اے آر کے عزم کی تصدیق کی۔ محققین ، صنعت کے قائدین ، پالیسی سازوں ، ترقیاتی تنظیموں اور سی ایس شراکت داروں یکجا کرکے  ، اس تقریب نے ہندوستانی زراعت کے فائدے کے لیے زرعی ٹیکنالوجیز کو تجارتی بنانے اور اپنانے میں تیزی لانے کے لیے سی ایس آر وسائل کو متحرک کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کی ۔

 

***

 

ش ح۔م ش۔ ع د                                                    

U-No. 18


(रिलीज़ आईडी: 2285280) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada