ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کا بیٹا ورژن آج رات 9 بجے لائیو ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 7:34PM by PIB Delhi

آئی آر سی ٹی سی کی نئی ویب سائٹ کا بیٹا ورژن آج رات 9:00 بجے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ویب سائٹ کے نئے ڈیزائن اور بہتر صارف تجربے سے واقف ہو سکیں اور اس کی مختلف خصوصیات کے بارے میں اپنی آرا اور تجاویز فراہم کر سکیں۔ اس تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://www.irctc.co.in/eticket/۔ بیٹا ورژن کا لنک موجودہ ویب سائٹ کے ہوم پیج پر بھی دستیاب ہے۔

یہ بہتریاں مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) کے طلبہ نے وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو کے ساتھ گفتگو کے دوران تجویز کی تھیں۔

آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پہلی بار 2002 میں شروع کی گئی تھی، اور اس وقت یہ روزانہ اوسطاً تقریباً 14.5 لاکھ ٹکٹوں کی بکنگ سنبھالتی ہے۔ نئی ویب سائٹ میں صاف ستھرا یوزر انٹرفیس اور زیادہ آسان و مؤثر صارف تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔

بیٹا ورژن میں آئی آر سی ٹی سی نے چار اہم بہتریاں متعارف کرائی ہیں:

 

  1. کیپچا: غیر ضروری کیپچا ختم کر دیے گئے ہیں۔ غیر ضروری پاپ اَپ، چمکتی ہوئی گرافک اور توجہ بٹانے والے عناصر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
  2. نشستوں کی دستیابی: تمام کلاسوں میں نشستوں کی دستیابی ایک ہی جگہ واضح طور پر دیکھی جا سکے گی۔
  3. تیز تر بکنگ کا عمل: ٹکٹ بک کرنے کے لیے درکار مراحل کی تعداد کم کر دی گئی ہے، جس سے چیک آؤٹ کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔
  4. دوبارہ بکنگ میں آسانی: مسافروں کی تفصیلات محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، تاکہ آئندہ بکنگ زیادہ آسانی سے کی جا سکے۔

 

ویب سائٹ کے ڈیزائن کے عمل میں طلبہ کو بھی شامل کیا گیا تھا، جنہوں نے اس کے ظاہری ڈیزائن اور صارف تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز اور موصول ہونے والے فیڈبیک کی بنیاد پر نئی ویب سائٹ آزمائشی استعمال کے لیے تیار کی گئی ہے۔

بیٹا ورژن کے ذریعے صارفین سے مزید تجاویز اور آرا حاصل کی جائیں گی، جنہیں آئندہ جاری ہونے والے ورژن میں شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین کے اطمینان میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ بہت جلد آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کو نئے مسافر ریزرویشن انجن کے ساتھ بھی مربوط کر دیا جائے گا۔ چونکہ اس ریزرویشن انجن کو بھی بیک وقت جدید بنایا جا رہا ہے، اس لیے مکمل طور پر فعال نئی آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔

اسی دوران آئی آر سی ٹی سی اس کئی دہائیوں پرانے مسافر ریزرویشن انجن کو بھی جدید بنا رہا ہے، جس پر مختلف ٹرین بکنگ ایپلی کیشن کام کرتی ہیں۔ اس نظام کی اپ گریڈیشن ایک پیچیدہ عمل تھا کیونکہ پورے عمل کے دوران سسٹم کو مسلسل فعال رکھنا بھی ضروری تھا۔ نیا مسافر ریزرویشن انجن بھی بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

ہم تمام صارفین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نئی ویب سائٹ کے ڈیزائن اور خصوصیات کے بارے میں اپنی قیمتی آرا اور تجاویز ضرور فراہم کریں، تاکہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                            U: 03


(रिलीज़ आईडी: 2285155) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada , Malayalam