قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمشن (این ایچ آر سی)نے چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ارلا صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں دھماکے میں تین کارکنوں کی موت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع کا از خود نوٹس لیا
چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی
توقع ہے کہ اس رپورٹ میں زخمیوں کی صحت کی صورتحال کے ساتھ ساتھ متوفی کے لواحقین اور زخمیوں کو ادا کیا جانے والا معاوضہ ، اگر کوئی ہو ، شامل ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 1:55PM by PIB Delhi
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نےمیڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ جس کے مطابق 7 جون 2026 کو چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ارلا صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین مزدور ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ فیکٹری میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ اسی لیے کمیشن نے چھتیس گڑھ کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں زخمیوں کی صحت کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو دیے گئے معاوضے، اگر کوئی ادا کیا گیا ہو، کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
8 جولائی2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ فیکٹری کو بند کر دیا گیا۔
***
(ش ح ۔ م ح۔ن ع)
U. No. 9884
(रिलीज़ आईडी: 2284128)
आगंतुक पटल : 15