قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے جھارکھنڈ کے ضلع لوہردگا میں واقع ایک رہائشی اسکول کے ہاسٹل میں چار طالبات کو سانپ کے کاٹنے اور اس کے نتیجے میں ایک طالبہ کی موت کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے


اطلاعات کے مطابق سانپ نے طالبات کو اس وقت ڈس لیا جب وہ ہاسٹل میں سو رہی تھیں

انسانی حقوق  کے قومی کمیشن نے اس واقعے پر جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں زخمی طالبات کی موجودہ صحت کی صورتحال اور انہیں فراہم کیے جا رہے علاج کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں

प्रविष्टि तिथि: 13 JUL 2026 1:53PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ 7 جولائی 2026 کو جھارکھنڈ کے ضلع لوہردگا میں واقع ایک اعلیٰ ثانوی رہائشی اسکول کے ہاسٹل میں چار طالبات کو سانپ نے ڈس لیا تھا۔ اس واقعے میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی، جبکہ دیگر تین طالبات زیرعلاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبات رات کا کھانا کھانے کے بعد ہاسٹل کی نچلی منزل پر واقع کمرے میں سو رہی تھیں کہ اسی دوران سانپ نے انہیں ڈس لیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر درست ہے تو یہ واقعہ طالبات کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ اسی بنا پر کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں زخمی طالبات کی موجودہ صحت کی کیفیت اور انہیں فراہم کیے جا رہے علاج کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔

مورخہ10 جولائی2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی طالبات میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جسے بہتر اور خصوصی علاج کے لیے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (رِمز) منتقل کیا گیا ہے۔

*********

 

 ش ح۔ض ر۔ش ت

Urdu No-9885


(रिलीज़ आईडी: 2284123) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu