وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹوکیو میں بھارت-جاپان کے آٹھویں دفاعی پالیسی مذاکرات کی بھارتی دفاعی سکریٹری اور جاپان کے بین الاقوامی دفاعی امور کے نائب وزیر نے مشترکہ صدارت کی


آزاد، کھلے اور ضابطوں پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے قیام و استحکام کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 13 JUL 2026 2:27PM by PIB Delhi

بھارت اور جاپان کے درمیان آٹھویں دفاعی پالیسی مذاکرات 13 جولائی 2026 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوئے۔ بھارتی وفد کی قیادت دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے کی، جبکہ جاپانی وفد کی سربراہی بین الاقوامی دفاعی امور کے نائب وزیر جناب کانو کوجی نے انجام دی۔مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے گزشتہ دفاعی پالیسی مذاکرات کے بعد دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان خطے اور دنیا کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر جامع تبادلۂ خیال ہوا، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ مذاکرات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جن میں افواج کے مابین باہمی تبادلے، مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹروں کے درمیان تعاون، بحری اشتراک، دفاعی مشقیں، صلاحیت سازی، دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی، بالخصوص بحری ٹیکنالوجی میں تعاون، نیز ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور شامل تھے۔دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون میں مسلسل ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطحی رابطوں اور مذاکراتی نظام کو باقاعدگی سے جاری رکھا جانا چاہیے۔ اس موقع پر رواں برس متوقع وزارتی دوروں، بشمول 2+2 وزارتی مذاکرات، کے ممکنہ نتائج پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 دونوں وفود نے دفاعی صنعت میں اشتراک، تکنیکی اختراعات، سائبر سلامتی، خلائی شعبے اور مشترکہ اسٹریٹجک اہمیت کے دیگر نئے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر بھارت اور جاپان کے مؤقف میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہند-بحرالکاہل خطے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے بین الاقوامی قانون کے احترام پر مبنی، آزاد، کھلے اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہند-بحرالکاہل خطے کے فروغ کے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

دفاعی سکریٹری نے دفاعی شعبے میں بھارت کے ساتھ جاپان کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے دائرۂ کار میں عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بین الاقوامی دفاعی امور کے جاپانی نائب وزیر کانو کوجی نے بھی بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کو ترجیحی شعبوں میں مزید وسعت دینے کے لیے جاپان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل دن میں دفاعی سکریٹری نے جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کی اور انہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی نیک خواہشات پیش کیں۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں مسلسل بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفاعی سکریٹری نے اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے جاپان کے وزیر دفاع کو جلد از جلد بھارت کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

دورۂ جاپان کے آغاز پر دفاعی سکریٹری نے ٹوکیو میں جاپان کی خود دفاعی افواج کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر اُن اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے وطن کی خدمت میں عظیم قربانی دی۔

اس دورے نے ہند۔جاپان دفاعی تعلقات میں مسلسل مضبوطی، باہمی احترام اور بحرِ ہند و بحرالکاہل کے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو مزید اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(15)E149.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(16)7QXC.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(8)QNPI.jpeg

 

*********

 

 

 ش ح۔ض ر۔ش ت

Urdu No-9882


(रिलीज़ आईडी: 2284099) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati