وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کی کشتی کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
11 JUL 2026 6:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کے کشتی کے ایک المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ان کنبوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ سفارت خانہ اور قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکام ویتنامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛
’’ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کے کشتی حادثے کی المناک خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا ۔
ان کنبوں سے میری دلی تعزیت جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو یاہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری دعائیں ۔
ہمارا سفارت خانہ اور قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ ہمارے حکام ویتنامی حکام کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں ۔ ‘‘
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U 9841–
(रिलीज़ आईडी: 2283767)
आगंतुक पटल : 6