وزیراعظم کا دفتر
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی میزبانی میں ’’ہندوستان–نیوزی لینڈ: ایک کامیاب شراکت داری‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب
प्रविष्टि तिथि:
11 JUL 2026 12:30PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جناب رائٹ آنریبل کرسٹوفر لکسن کی میزبانی میں منعقدہ خصوصی گالا ظہرانے میں شرکت کی، جس کا موضوع "ہندوستان–نیوزی لینڈ: ایک کامیاب شراکت داری" تھا۔ اس تقریب میں سیاست، تجارت، صنعت، تعلیمی شعبے، ٹیکنالوجی، کھیل اور فنون سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
استقبالیہ خطاب میں وزیر اعظم جناب لکسن نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ وژن پیش کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی تکمیلی صلاحیتوں اور عوامی سطح پر مضبوط روابط کا ذکر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سے جاری تعاون کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مدت میں طے پانے والا ہندوستان–نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں، نوجوانوں اور کسانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا اور 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کے ہدف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔
گالا ظہرانے کے بعد وزیر اعظم جناب مودی اور وزیر اعظم جناب لکسن نے مقام پر نمائش کے لیے رکھے گئے جدید کھیلوں کے آلات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے نیوزی لینڈ کے ممتاز کھلاڑیوں اور اعلیٰ کارکردگی والے کھیلوں سے وابستہ دیگر متعلقہ شخصیات سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں سو سالہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والا اسپورٹس جوائنٹ ایکشن پلان کرکٹ سے آگے بڑھ کر کھیلوں کے دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی اس مشترکہ خواہش کا مظہر ہے کہ کھیلوں کے میدان میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ہندوستان 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 9824 )
(रिलीज़ आईडी: 2283612)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam