مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی(ٹرائی) نے راجستھان ایل ایس اے کے تحت باڑمیر، بالوترا، پاچپدرا شہر اور ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2026 1:28PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی(ٹرائی)نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جون 2026 کے دوران( راجستھان  میں ایل ایس اے ) کے تحت باڑمیر، بالوترا، پاچپدرا شہر اور ملحقہ علاقوں میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔

اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (صوتی اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی نے خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، جیسے نیٹ ورک کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح (سی ڈی آر)، کال کنکشن کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار وغیرہ پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد  ان نتائج کو صارفین کی معلومات کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاکہ صارفین اس سلسلے میں باخبر فیصلے کر سکیں اور ٹی ایس پیز اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

ان آئی ڈی ٹیز کو شہروں ، ہاٹ سپاٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ ہبس وغیرہ جیسے متنوع استعمال کے ماحول میں تمام ٹی ایس پیز کی زمینی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کو حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس قسم کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں ، 2 جی ، 3 جی ، 4 جی ، اور 5 جی نیٹ ورکس پر تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے لائیو( ڈیٹا اور وائس) سیشن قائم کیے جاتے ہیں ۔متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی وقت میں سیشنوں کی نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے ۔

ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے راجستھان ایل ایس اے کے تحت باڑمیر، بالوترا، پاچپدرا شہر اور ملحقہ علاقوں میں یکم جون 2026 سے 2 جون 2026 اور 4 جون 2026 کو ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ اس  کے تحت  شہر کے مختلف راستوں پر 350.3 کلومیٹر کا احاطہ کیا گیا اور باڑمیر، بالوترا، پاچپدرا شہر اور ملحقہ علاقوں کے 7 اہم مقامات (ہاٹ اسپاٹس) کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ مذکورہ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات، جانچ کے دن اور وقت میں متعلقہ علاقے ڈرائیو ٹیسٹ روڈ میپ پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے مختلف راستوں کا مجموعی جائزہ پیش کرتا ہے، جس میں شہر کے اندر کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالز کی جانچ، اہم مقامات (ہاٹ اسپاٹس) اور پیدل چل کر کیے گئے ٹیسٹ شامل ہیں، جیسا کہ نقشے میں درج علامات کے مطابق انہیں دکھایا گیا ہے۔

جائزہ لیے گئے اہم پیمانے

  1. کوریج گیپ: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2 جی، 3 جی، 4 جی یا 5 جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم سگنل طاقت ریکارڈ کی گئی۔
  2. صوتی خدمات: کال کنکشن کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر)، کال قائم ہونے کا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال کے دوران تین سیکنڈ سے زیادہ خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، سگنل کے اتار چڑھاؤ جِٹر اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

باڑمیر، بالوترا، پاچپدرا شہر اور ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:

  1. کوریج گیپ:آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران صوتی خدمات کے لیے حاصل کیے گئے مجموعی نمونوں میں کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 874/28421، بی ایس این ایل کے لیے 6332/21622، آر جے آئی ایل کے لیے 355/28540 اور وی آئی ایل کے لیے 4378/27385 ریکارڈ کی گئی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کی شرح:کامیابی سے قائم ہونے والی کالزمیں سے منقطع ہونے والی کالز کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/255، بی ایس این ایل کے لیے 8/183، آر جے آئی ایل کے لیے 2/260 اور وی آئی ایل کے لیے 7/251 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات:کامیابی سے قائم ہونے والی کالزمیں تین سیکنڈ سے زیادہ خاموشی کے واقعات ایئرٹیل کے لیے 0/249، بی ایس این ایل کے لیے 24/143، آر جے آئی ایل کے لیے 3/250 اور وی آئی ایل کے لیے 30/236 درج کیے گئے۔ ان مقامات کی تفصیلات بھی منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  4. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی طور پر) ایئرٹیل کے لیے اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 145.06 ایم بی پی ایس (5 جی/4 جی) بی ایس این ایل کے لیے 8.11 ایم بی پی ایس (4 جی/3 جی/2 جی) آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) کے لیے 228.12 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5 جی/4 جی/2 جی) کے لیے 22.40 ایم بی پی ایس دیکھی گئی ۔ ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ کی تفصیل نقشہ ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہے ۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی طور پر) اوسط اپ لوڈ کی رفتار ایئرٹیل کے لیے 24.57 ایم بی پی ایس (5 جی/4 جی) بی ایس این ایل کے لیے 3.60 ایم بی پی ایس (4 جی/3 جی/2 جی) آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) کے لیے 22.28 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5 جی/4 جی/2 جی) کے لیے 10.99 ایم بی پی ایس دیکھی گئی ۔ اپ لوڈ تھرو پٹ کی تفصیل نقشہ ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہے ۔

 منسلک نقشے میں سرخ نقطے پر کلک کرکے کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات دیکھے جا سکتے ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے دوران طے کیے گئے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

شہری علاقے: گڈرا روڈ، گاگریہ، رامسر، بھاچھبھڑ، باڑمیر، اترلائی، کاواس، لاپلا، بایتو، گول اسٹیشن، تلواڑہ، بالوترا، جیرلا اور پاچپدرا سمیت باڑمیر، بالوترا، پاچپدرا شہر اور ان سے ملحقہ علاقے۔

اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنی خدمات میں مزید بہتری لا سکیں۔

آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات  یا اضافی معلومات کے لیے ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور سے ای میل یا ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Click here to see Annexure

************

 ش ح۔ ش م ۔ م ذ

UR. No. 9751


(रिलीज़ आईडी: 2282838) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil