خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوچی میں برکس خواتین وزراء کے اجلاس کا  آغاز


 ہندوستان نے برکس میں خواتین کی قیادت میں ترقی کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JUL 2026 6:33PM by PIB Delhi

ہندوستان کی برکس صدارت 2026 کے تحت آج کوچی میں برکس خواتین وزارتی اجلاس کا آغاز ہوا ، جس میں تعاون کو مستحکم کرنے ، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ، مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنے کے لیے برکس کے رکن ممالک کے وزراء اور وفود کے سربراہان یکجا ہوئے ۔

WhatsApp Image 2026-07-08 at 18.07.57.jpeg

یہ میٹنگ 6سے7 جولائی 2026 کو منعقدہ برکس ویمن ورکنگ گروپ میٹنگ پر مبنی ہے ، جہاں سینئر عہدیداروں نے برکس ویمن ٹریک کے تحت ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزارتی اجلاس نے برکس کے رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور خواتین کی قیادت میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کی ۔

WhatsApp Image 2026-07-08 at 18.07.41.jpeg

WhatsApp Image 2026-07-08 at 18.07.57 (1).jpeg

مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ انّپورنا دیوی نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ مضبوط معیشتوں اور مستحکم معاشروں کی تعمیر میں خواتین کی قیادت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی صدارت کے مرکزی موضوع ’استحکام، اختراع، تعاون اور پائیداری کی بنیاد پر مستقبل کی تعمیر‘ کے تحت برکس رکن ممالک کے درمیان مزید گہرے اور مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کا اہم ترین نتیجہ برکس خواتین کے چوتھے وزارتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی متفقہ منظوری کی صورت میں سامنے آیا، جس سے برکس وومن ٹریک کے تحت طویل مدتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔

ہندوستان کی صدارت کے دوران درج ذیل دو اہم اقدامات بھی پیش کیے گئے، جن کا برکس کے تمام رکن ممالک نے خیرمقدم کیا۔

  •  بہترین طریقوں کی برکس خواتین کی ڈیجیٹل ریپوزٹری ، جو کہ ایک مشترکہ علمی و معلوماتی پلیٹ فارم ہے،اس میں برکس ممالک کے کامیاب تجربات، بہترین عملی نمونے اور مؤثر اقدامات کو دستاویزی شکل میں محفوظ کیا جائے گا۔
  • برکس خواتین کی ڈیجیٹل صلاحیت سازی کے لیے رہنما اصول، جوکہ ایک جامع لائحۂ عمل ہے، جس کا مقصد برکس برادری میں ادارہ جاتی شراکت داری کو فروغ دینا، ڈیجیٹل تعلیم و تربیت کو وسعت دینا اورصلاحیت سازی کے پروگراموں کو مضبوط بنانا ہے۔

 ایک ساتھ ان اقدامات کا مقصد برکس ممالک کے باہمی تعاون کو محض بات چیت تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی شکل دینا ہے، تاکہ پالیسی سازی سے متعلق  آپس میں سیکھنے، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے کامیاب ماڈلز کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔

وزارتی اجلاس کے پروگرام میں ایک خصوصی نمائش کا معائنہ بھی شامل تھا، جس میں خواتین کی قیادت میں ترقی کے مختلف شعبوں میں ہندوستان کے کامیاب تجربات اور بہترین عملی نمونے پیش کیے گئے۔ نمائش میں مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت، ہنرمندی کی ترقی، کاروباری صلاحیتوں کے فروغ، قیادت، نمائندگی اور خواتین کی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔

برکس خواتین کے وزارتی اجلاس کے دوسرے دن کی سرگرمیاں کل کوچی میں منعقد ہوں گی۔

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. No-9720


(रिलीज़ आईडी: 2282564) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Malayalam