نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن 9 جولائی کو اڈیشہ جائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 08 JUL 2026 3:39PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن، 9 جولائی 2026 کو اڈیشہ کے شہر بھونیشور کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران نائب صدرجمہوریہ، اڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی (او یو اے ٹی)، بھونیشور میں سمندر کے دور دراز علاقوں میں ماہی گیری کے وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے منظوری نامے  کے قومی اجراء پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اڈیشہ میں گہرے سمندر میں ماہی گیری کے مشن دستاویز کا بھی اجراء کریں گے۔

بعد ازاں، نائب صدرجمہوریہ اسی روز بھونیشور کے ضلع کھوردھا میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی ایس ای آر) کے پندرہویں جلسۂ تقسیمِ اسناد میں بھی شرکت کریں گے۔

******

 

(ش ح ۔ م ع۔م ا(

UR.No-9710


(रिलीज़ आईडी: 2282433) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Malayalam