ٹیکسٹائلز کی وزارت
کامن ویلتھ گیمز- 2026 میں ہندوستانی دستہ پائیدار جوٹ سے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کرے گا !
प्रविष्टि तिथि:
07 JUL 2026 5:06PM by PIB Delhi
سسٹینیبل (پائیدار) ٹیکسٹائل کو فروغ دینے اور قدرتی ریشوں کے شعبے میں بھارت کی اختراعی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت وزارت ٹیکسٹائل کے ماتحت نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی) نے جوٹ اور وِسکوز کے آمیزےسے تیار کردہ ملبوسات تیار کیے ہیں، جنہیں 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز- 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑی اور ٹیم کے اراکین پہنیں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے میک اِن انڈیا مصنوعات کو فروغ دینے کے ویژن سے متاثر ہو کر وزارتِ ٹیکسٹائل، مرکزی وزیرِ ٹیکسٹائل جناب گری راج سنگھ کی قیادت میں، نیشنل جوٹ بورڈ کے ذریعے جوٹ کی قدر افزا ( وی اے) مصنوعات کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ یہ اقدام سو فیصد حیاتیاتی طور پر تحلیل پذیر جوٹ-وِسکوز آمیزہ کپڑے کی صلاحیت کو ایک پائیدار اور اختراعی ٹیکسٹائل حل کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز- 2026 کے لیے سرکاری کٹ کی رونمائی اور بھارتی دستے کی رخصتی کی تقریب آج 7 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نوجوانوں کے امور و کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ، مرکزی وزیرِ ٹیکسٹائل جناب گری راج سنگھ، نوجوانوں کے امور و کھیل کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ پی ٹی اوشا اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جوٹ سے تیار کردہ ملبوسات کسی بین الاقوامی کثیر کھیلوں کے مقابلہ میں پیش کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے بھارت کی جوٹ صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں شناخت ملے گی، جبکہ بھارتی صنعت کاروں کی مہارت اور جوٹ کاشت کرنے والے کسانوں کے کردار کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
نیشنل جوٹ بورڈ نے کولکاتہ کی گلسٹر جوٹ ملز کے تعاون سے جوٹ-وسکوز آمیزہ کپڑا تیار کرنے میں سہولت فراہم کی۔ ان اختراعی ملبوسات کی پہلی نمائش یکم اپریل 2026 کو پٹنہ میں منعقدہ نیشنل جوٹ بورڈ کے یومِ تاسیس کی تقریب میں کی گئی، جہاں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس اقدام کو سراہا۔
اس کے بعد نیشنل جوٹ بورڈ نے بھارتی دستے کے لیے جوٹ سے تیار کردہ ملبوسات کے استعمال کو فروغ دینے کی غرض سے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ یہ ملبوسات خصوصی طور پر تیار کردہ جوٹ-وسکوز آمیزہ کپڑے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، نئی دہلی نے ڈیزائن کیے ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز- 2026 میں 72 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ہندوستان کی نمائندگی 124 رکنی دستہ کرے گا، جس میں78 مرد اور 46 خواتین کھلاڑی شامل ہوں گے۔
نیشنل جوٹ بورڈ نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اس نے بھارتی دستہ کو ‘میک اِن انڈیا’ جوٹ سے تیار کردہ ملبوسات پہننے کی اجازت دی۔
توقع ہے کہ یہ اقدام نیشنل جوٹ بورڈ کے جوٹ تنوع پروگرام ( جے ڈی پی) کو مزید مضبوط کرے گا اور بھارت و بیرونِ ملک پائیدار جوٹ مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ عالمی ٹیکسٹائل شعبے میں قدرتی ریشوں کو ماحول دوست متبادل کے طور پر فروغ دینے کی بھارت کی کوششوں کو بھی تقویت دے گااور ملک کے جوٹ کاشتکاروں کے لیے باعث فخر اور حوصلہ افزائی ثابت ہوگا۔
Y4S0.jpeg)

*****
ش ح- ظ الف- ن ع
UR-9665
(रिलीज़ आईडी: 2282175)
आगंतुक पटल : 10