امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں‘مشن 70 لاکھ شجرکاری مہم’ کا افتتاح کیا اور دہلی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا


مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج دہلی میں‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت‘مشن 70 لاکھ شجرکاری مہم کا آغاز کیا

وزیر داخلہ نے سینٹرل رج اور نانک پورہ رج میں پودے لگا کر دہلی رج احیاء مہم کا باضابطہ آغاز کیا

برسوں سے دہلی رج میں ماحول کے لیے غیر موزوں درخت،  جس میں ببول، بڑی تعداد میں پھیل چکے تھے، اب انہیں ہٹا کر ان کی جگہ مقامی انواع کے درخت لگائے جائیں گے

1994 میں پہلی مرتبہ نوٹیفائی کیے گئے دہلی رج کی حتمی نوٹیفکیشن گزشتہ 30 برس سے زیر التوا تھی، اب دہلی حکومت نے رج کے 5,000 ہیکٹر علاقے کو جنگلاتی اراضی قرار دیکر اسے قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے

آئندہ تین برسوں کے دوران پیپل، برگد، نیم، ارجن اور جامن جیسے مقامی اور طویل العمر درختوں کی شجرکاری کے ذریعہ دہلی رج کو ‘ لنگز آف دہلی’ میں تبدیل کیا جائے گا، ان میں سے کئی درخت سو برس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں

دہلی رج میں خصوصی آرٹ تھیم والے  جنگلات  بھی قائم کیے جائیں گے، جبکہ 70 سے زائد تالابوں، آبی ذخائر اور آثارقدیمہ کے ڈھانچوں کی بحالی اور ترقی بھی کی جائے گی

دہلی حکومت کی الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی، جمنا کی بحالی کا اقدام اور دہلی رج احیاء مہم مل کر‘گرین دہلی’ کے ویژن کو عملی شکل دیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کرکے ماحولیاتی تحفظ کو عوامی تحریک میں تبدیل کیا اور ہر شہری کو اپنی ماں اور مادرارض کے نام پر ایک درخت لگانے کی ترغیب دی

دہلی حکومت کی ورکنگ پلان دستاویز (2026–36)، اسولہ بھاٹی وائلڈ لائف سینکچری مینجمنٹ پلان اور بایو ڈائیورسٹی اٹلس مل کر پورے سبز ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے ایک جامع کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں

وزیر داخلہ نے کہا کہ سابقہ حکومت یومیہ تقریباً 1,500 میٹرک ٹن گوبر کو دریائے جمنا میں جانے دے رہی تھی، تاہم اس عمل کو جلد مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا

نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کے تحت گوبر سے بایو گیس اور نامیاتی کھاد تیار کی جائے گی، جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایک کلو گرام گوبر بھی دریائے یمنا میں نہ جائے

دہلی حکومت نے مفت پودے فراہم کرکے شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے ‘گرین ڈرائیو پورٹل’ کا آغاز کیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جہاں بھی زمین دستیاب ہو وہاں درخت لگائیں اور

प्रविष्टि तिथि: 07 JUL 2026 6:31PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں‘مشن 70 لاکھ شجرکاری مہم’ کا آغاز کیا اور دہلی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ دہلی کی جامع ترقی کے ماسٹر پلان کے تحت جناب امت شاہ نے 300 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی، نئے تعمیر شدہ تین بس ڈپوؤں اور 40 گاڑی جانچ مراکز (وی ٹی سی) کا ای-افتتاح کیا، نریلا میں ہائی سکیورٹی جیل کا سنگِ بنیاد رکھا اور دہلی کے رج علاقے کی بحالی کی مہم کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندر یادو، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر جناب ہرش ملہوترا اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی کے رج علاقے میں بڑی تعداد میں زہریلے اور کانٹے دار درخت موجود ہیں، جو بظاہر دہلی کو سرسبز دکھاتے ہیں، لیکن ماحولیات کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1994 میں دہلی کے7,784 ہیکٹر رج علاقے کوانڈین فاریسٹ ایکٹ کے تحت نوٹیفائی کیا گیا تھا، مگر اس کی حتمی نوٹیفکیشن گزشتہ30 برس تک جاری نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے اس سمت میں مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اس علاقے کے 5,000 ہیکٹر کو جنگلاتی اراضی قرار دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت پورے رج علاقے کو قانونی تحفظ فراہم کرے گی، جس سے اس کی حیاتیاتی تنوع، مٹی، آبی وسائل اور دہلی کے ماحول کو نئی زندگی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین برسوں کے دوران پورے رج علاقے میں پیپل، برگد، نیم، گولر، ارجن اور جامن جیسے ایسے درخت لگائے جائیں گے جو سو برس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں، تاکہ اسے گرین ‘ لنگز آف دہلی ’ میں تبدیل کیا جا سکے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کا آغاز کرکے ملک میں ماحولیاتی توازن کے لیے ایک منفرد اور قابل ستائش اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندھا دھند درختوں کی کٹائی کے باعث اوزون کی تہہ میں بڑے شگاف پیدا ہو گئے ہیں، جس سے زمین کے درجۂ حرارت کا توازن بگڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا واحد حل یہ ہے کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کو کم کیا جائے، اور یہ کام صرف درخت ہی کر سکتے ہیں۔ اسی لیے وزیر اعظم مودی نے‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کا نعرہ دیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماں اور مادرارض کے نام پر درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوہری مقصد رکھنے والی مہم آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید آگے لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق اس مہم نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ماحولیاتی توازن کا خیال رکھے بغیر ترقی بے معنی ہے۔ انہوں نے دہلی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی والدہ کے نام پر کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں اور اس عمل میں بچوں کو بھی شریک کریں، کیونکہ مستقبل میں‘گرین دہلی’ کے عزم کو انہیں ہی آگے بڑھانا ہے۔

جناب امت شاہ نے دہلی کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ‘گرین ڈرائیو پورٹل پر جا کر شجرکاری کے لیے اپنا وقت (سلاٹ) بک کریں اور اپنے آس پاس موجود اسکولوں، کالونیوں، مندروں، رہائشی سوسائٹیوں اور دیگر دستیاب مقامات پر درخت لگا کر گرین دہلی کے عزم کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے‘ورکش رتھ ’ کے ذریعے شہریوں کو مفت پودے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ نرسری لوکیٹر ( این ایل) کی سہولت کے ذریعے قریبی نرسریوں کی معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت ہند اور حکومت دہلی نے آئندہ چار برسوں میں رج  کے6,300 ہیکٹر سبز علاقے کو مکمل طور پر جنگلاتی خطے میں تبدیل کرنے اور اسے محفوظ بنانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ6,300 ہیکٹر پر مشتمل سبز رج دہلی کے‘ لنگز’ کا کردار ادا کرے گا اور قومی دارالحکومت کے ماحول کے تحفظ میں اہم کردار نبھائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ایک کروڑ سے زائد مقامی انواع کے پودے، 65 لاکھ ایسے پودے جو بڑے درختوں میں تبدیل ہوں گے اور 65 لاکھ دیگر پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے حکومتِ ہند کے تعاون سےورکنگ پلان دستاویز (2026–2036) تیار کی ہے،اسولہ بھاٹی وائلڈ لائف سینکچری مینجمنٹ پلان مرتب کیا گیا ہے، اور دہلی کابرڈ اٹلس بھی تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ پورے ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) کی بحالی کے لیے ایک جامع کوشش ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ رج علاقے میں70 سے زائد تالاب اور چھوٹے ریستوران قائم کیے جائیں گے، جبکہ وہاں موجود آثارقدیمہ کے ڈھانچوں کو بھی محفوظ رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رج میں آٹھ خصوصی جنگلات قائم کیے جائیں گے، جن میں، نکشتر وَن، میل وَن، رِشی وَن، تیرتھنکر وَن، شنکر وَن، وَامن ورکش وَن اور پرانی واٹیکا شامل ہیں۔ ان جنگلات کے ذریعے عوام کو فطرت سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے دریائے جمنا کی صفائی کے لیے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی ڈیریوں سے نکلنے والا گوبر اب براہ راست دریائے جمنا میں نہیں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جائے گا تاکہ ایک کلو گرام گوبر بھی جمنا میں داخل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دہلی حکومت روزانہ1,500 میٹرک ٹن گوبر دریائے جمنا میں بہا دیتی تھی، لیکن اب مودی حکومت اور دہلی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اس گوبر سے بایو گیس اور قدرتی نامیاتی کھاد تیار کی جائے گی، جس سے جمنا کی صفائی میں نمایاں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 129 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی ایس) فعال ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ عرصے میں مزید 59 پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔ ان پلانٹس سے صاف کیا گیا پانی دریائے جمنا میں چھوڑا جائے گا، اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ خارج ہونے والے پانی کا معیار تمام مقررہ ضوابط کے مطابق ہو۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی حکومت نےالیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کا بھی آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمنا کی صفائی، رج علاقے کی جامع بحالی، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ای وی پالیسی جیسے اقدامات کے ذریعہ ایک زیادہ سرسبز، صاف ستھری اور پائیدار دہلی کے ویژن کو حقیقت کا روپ دیا جائے گا۔

*****

ش ح- ظ الف- ن ع

UR-9660


(रिलीज़ आईडी: 2282157) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Odia , English , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada