نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ کو کاٹن پروڈکٹیوٹی مشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی
प्रविष्टि तिथि:
07 JUL 2026 3:38PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ نے مشن کے جامع طریقہ کار کی ستائش کی اور مقررہ وقت کے اندر منظوریوں کی فراہمی، کپاس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور عالمی سطح پر زیادہ مسابقت پیدا کرنے پر زور دیا۔
نائب صدرجمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن کو آج اپ- راشٹرپتی بھون میں مرکزی وزیر برائے زراعت و بہبودِ کسان اور دیہی ترقی، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے وزارتِ زراعت و بہبودِ کسان اور وزارت ٹیکسٹائل کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ 'کاٹن پروڈکٹیوٹی مشن' (کپاس کانتی) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس بریفنگ میں مشن کے تین اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا: پہلا، تحقیق، ٹیکنالوجی اور کاشتکاری کے بہتر طریقوں کے ذریعے کپاس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے؛ دوسرا، 'کستوری کاٹن، سرٹیفیکیشن اور 'کسان کپاس ایپ' جیسے اقدامات کے ذریعے بہترین معیار کی کپاس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا؛ اور تیسرا، ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدت طرازی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے جدید دور کے قدرتی ریشوں کے استعمال کو فروغ دینے سے متعلق تھا۔
ہندستان کےکاٹن ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے مشن کے اس جامع طریقہ کار کی تعریف کرتے ہوئے، نائب صدر نے جدت طرازی کو تیز کرنے اور نئی ٹیکنالوجی کو بروقت اپنانے کی سہولت کے لیے مقررہ وقت کے اندر منظوری کے نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فی ایکڑ کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور کپاس پیدا کرنے والے دنیا کے دیگر اہم ممالک کے ساتھ فرق کو ختم کرنے کے لیے واضح اور قابلِ پیمائش اہداف مقرر کرنے پر زور دیا۔
نائب صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندستان کو عالمی سطح پر اپنی مسابقت کو مضبوط کرنا چاہیے اور معیاری کپاس کی بڑھتی ہوئی ملکی و بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مشن کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے، منڈی کی ضرورتوں کے مطابق حکمتِ عملی اپنانے، اور وسیع پیمانے پر معلومات پھیلانے کے لیے ٹیلی ویژن ڈاکومنٹریز کے ذریعے کامیاب اقدامات کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ش ح، م ش ع ، ج
uno-9654
(रिलीज़ आईडी: 2282024)
आगंतुक पटल : 14