ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جندل، آرسیلر متل، اپولو میڈ اسکلز سمیت کئی شراکت دار 1,237.58 کروڑ روپے  کی آئی ٹی آئی تبدیلی مہم کی سرپرستی کے  لئے آگے آئے، پی ایم-سیتو کا اوڈیشہ، گجرات اور تلنگانہ سمیت ملک بھر میں آغاز


چوتھی قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے 200 آئی ٹی آئی کلسٹروں میں پی ایم-سیتو کے ملک گیر نفاذ کو منظوری دی، اوڈیشہ میں جندل اور گجرات میں آرسیلر متل -نیپون اسٹیل کی قیادت میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری منصوبوں، جبکہ تلنگانہ میں اپولو میڈ اسکلز اور دیگر شراکت داروں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی

प्रविष्टि तिथि: 07 JUL 2026 1:46PM by PIB Delhi

وزارت ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی کی صدارت میں آج ‘پردھان منتری اسکلنگ اینڈ ایمپلائبلٹی ٹرانسفارمیشن تھرو اپ گریڈڈ آئی ٹی آئیز (پی ایم - سیتو) کی چوتھی قومی اسٹیئرنگ کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل-ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) جناب دلیپ کمار، جوائنٹ سکریٹری محترمہ مانسی سہائے ٹھاکر کے علاوہ ریاستی حکومتوں کے سینئر نمائندگان، کثیرالجہتی ترقیاتی شراکت داروں، صنعتی دنیا کے رہنماؤں اور دیگر اہم متعلقہ فریقوں نے بھی شرکت کی۔

ایک اہم فیصلہ کے تحت کمیٹی نے پی ایم-سیتو کو پائلٹ مرحلہ سے نکال کر ملک گیر سطح پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے تحت شناخت شدہ تمام 200 آئی ٹی آئی کلسٹروں میں اس اسکیم کا نفاذ کیا جائے گا، جس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صنعت کی تیاری اور نفاذی صلاحیت کی بنیاد پر عمل درآمد کا موقع ملے گا۔ کمیٹی نے نفاذ کے عمل کو آسان بنانے، صنعت کی شراکت داری کو مزید فروغ دینے، سرکاری شعبہ کے اداروں (پی ایس یوز) کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور پی ایم-سیتو کے نفاذ میں معاون ادارہ جاتی نظام کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کا سب سے نمایاں نتیجہ 1,237.58 کروڑ روپے کے مجموعی سرمایہ کاری منصوبوں ( اسٹریٹجک انویسٹمنٹ پلان -ایس آئی پیز) کی منظوری تھی۔ اس کے تحت اوڈیشہ میں جندل نوین اوسر لمیٹڈ اور گجرات میں آرسیلر متل- نیپون اسٹیل انڈیا جیسی معروف صنعتی کمپنیوں نے اینکر انڈسٹری پارٹنرز ( اے آئی پی) کے طور پر ذمہ داری سنبھالی، جبکہ تلنگانہ میں اپولو میڈ اسکلز اور دیگر دو منظور شدہ آئی ٹی آئی کلسٹروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ ریاستی اسٹیئرنگ کمیٹیوں کی سفارشات پر مبنی یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری منصوبے ملک بھر میں متعدد آئی ٹی آئی کلسٹروں کی صنعت کی قیادت میں جدید کاری اور ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔

اوڈیشہ

منظور شدہ آئی ٹی آئی کلسٹر میں گورنمنٹ آئی ٹی آئی باربل کو مرکز (ہب) کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی آننداپور، گورنمنٹ آئی ٹی آئی کوئیرا، گورنمنٹ آئی ٹی آئی کرنجیا اور گورنمنٹ آئی ٹی آئی برکوٹ کو معاون مراکز ( اسپاکس) کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میسرز جندل نوین اوسر لمیٹڈ کو اینکر انڈسٹری پارٹنر (اے آئی پی) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جس کے ذریعے240.21 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

گجرات

منظور شدہ آئی ٹی آئی کلسٹر میں گورنمنٹ آئی ٹی آئی سورت کو مرکز (ہب) کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی ہجیرا، گورنمنٹ آئی ٹی آئی بردولی، گورنمنٹ آئی ٹی آئی سچن اور گورنمنٹ آئی ٹی آئی سورت (مہیلا)** کو معاون مراکز (Spokes) کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میسرز آرسیلر متل -نیپون اسٹیل انڈیا کو اینکر انڈسٹری پارٹنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جس کے تحت240.18 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تلنگانہ

منظور شدہ آئی ٹی آئی کلسٹر میں گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی کو مرکز (ہب) کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی وارنگل، گورنمنٹ آئی ٹی آئی نلگنڈہ بوائز، گورنمنٹ آئی ٹی آئی وقارآباد گرلز اور گورنمنٹ آئی ٹی آئی پنجہ گٹہ کو معاون مراکز  (اسپاکس) کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میسرز اپولو میڈ-اسکلز لمیٹڈ کو اینکر انڈسٹری پارٹنر منتخب کیا گیا ہے، جس کے تحت241.01 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ایک اور منظور شدہ آئی ٹی آئی کلسٹر میںگورنمنٹ آئی ٹی آئی پٹن چیرو کو مرکز (ہب) کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی شاد نگر، گورنمنٹ آئی ٹی آئی مارپلی، گورنمنٹ آئی ٹی آئی نلگنڈہ (نیا) اور گورنمنٹ آئی ٹی آئی بھونگیر کو معاون مراکز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔میسرز سری سدھارتھ انفرا ٹیک اینڈ سروسز (آئی) پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آئی ایس پی ایل) کو اینکر انڈسٹری پارٹنر منتخب کیا گیا ہے، جس کے تحت 275.24 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

آخری منظور شدہ آئی ٹی آئی کلسٹر میں گورنمنٹ آئی ٹی آئی سنگاریڈی کو مرکز (ہب) کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی ہتھنورا، گورنمنٹ آئی ٹی آئی میدک، گورنمنٹ آئی ٹی آئی دوباکا اور گورنمنٹ آئی ٹی آئی یلاریڈی کو معاون مراکز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میسرز نیولینڈ فاؤنڈیشن کو اینکر انڈسٹری پارٹنر منتخب کیا گیا ہے، جس کے تحت240.94 کروڑ روپے کی مجوزہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اسکیم کے بارے میں

پی ایم-سیتو (پی ایم- سیتو) حکومت ہند کی اہم فلیگ شپ اسکیموں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد مضبوط صنعتی شراکت داری، جدید بنیادی ڈھانچے، مستقبل کی ضروریات کے مطابق نصاب (ایف آر سی) اور روزگار کے بہتر مواقع کے ذریعے ہندوستان کے آئی ٹی آئی نظام کو جدید بنانا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017UWT.jpg

*****

ش ح- ظ الف- ن ع

UR-9647


(रिलीज़ आईडी: 2281996) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Tamil , Telugu