وزارت خزانہ
ای سی ایل جی ایس 5.0 کے تحت 4.11 لاکھ سے زائد ضمانتیں جاری؛ جاری کردہ ضمانتوں کی رقم 1.55 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز
جاری کردہ ضمانتوں (تعداد کے لحاظ سے) کا 98 فیصد حصہ ایم ایس ایم ای کے فائدے میں گیا، جس سے کاروباری اداروں کے لیے بہتر نقد بہاؤ (لیکویڈیٹی) کی سہولت فراہم ہوئی
प्रविष्टि तिथि:
07 JUL 2026 1:44PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ کی جانب سے 5 مئی 2026 کو منظور شدہ 'ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم 5.0' (ای سی ایل جی ایس 5.0) مغربی ایشیا کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال سے متاثر ہونے والے کاروباری اداروں کو تیزی سے اور بڑے پیمانے پر نقد رقم (لیکویڈیٹی) کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ اسکیم قرض دہندہ اداروں کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ قرض داروں کو اضافی رقم فراہم کر سکیں، جس سے کاروباری اداروں کو نقد رقم کی کمی (کیش فلو کی رکاوٹوں) سے نمٹنے اور اپنا کام کاج جاری رکھنے میں مدد ملے۔ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز(ایم ایس ایم ای) کے اضافی قرض پر 100 فیصد اور دیگر کاروباری شعبوں کو 90 فیصد ضمانت (گارنٹی کوریج) فراہم کر کے، اس اسکیم سے مالیاتی اداروں کو زیادہ اعتماد کے ساتھ قرض دینے کے قابل بنایا گیاہے، جس سے ضرورت مند شعبوں تک نقد رقم کی رسائی یقینی ہوئی ہے۔
آغاز ہی سے زبردست کامیابی
اسکیم کے آغاز سے اب تک، ای سی ایل جی ایس 5.0 کے تحت 4,11,497 ضمانتیں جاری کی جا چکی ہیں، اور ضمانت کی مجموعی رقم 1,55,229 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قرض دینے والے پورے نظام (لینڈنگ ایکو سسٹم) میں اسکیم کی تیز رفتاری سے قبولیت کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔
ایم ایس ایم ای اسکیم کا مرکزی محور
اپنے بنیادی مقصد کے عین مطابق، اس اسکیم سے ہندستان کے چھوٹے کاروباری شعبے کو زبردست فائدہ پہنچا ہے:
اسکیم کے تحت جاری کردہ تمام ضمانتوں کا 98 فیصد (تعداد کے لحاظ سے) ایم ایس ایم ای کے حق میں گیا ہے۔
ضمانت کی مجموعی رقم کا 82 فیصد حصہ بھی ایم ایس ایم ای کے لیے ہی مختص کیا گیا ہے۔
ملک گیر سطح پر بیداری مہم جاری
اسکیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے اور اسے اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے، محکمہ برائے مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے ملک بھر میں منظم مہم کی شروعات کی ہے:
پہلا مرحلہ: یہ مرحلہ 20 مئی 2026 سے 6 جون 2026 کے دوران نو مختلف مقامات پر مکمل کیا گیا۔ یہ مہم اسٹیٹ لیول بینکرز کمیٹی(ایس ایل بی سی) کے ذریعے چلائی گئی، جس میں نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی (این سی جی ٹی سی) ، پی ایس بی الائنس، بینکوں، صنعتی تنظیموں اور کاروباری اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
دوسرا مرحلہ: یہ مرحلہ فی الحال 10 مقامات پر جاری ہے، جن میں سے 4 مقامات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔
ان بیداری پروگراموں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اہل قرض خواہ اس اسکیم سے واقف ہوں اور اس کے فوائد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں، جبکہ قرض دہندہ ادارے (ایم ایل آئی) اس کے مؤثر نفاذ کے لیے پوری طرح لیس ہوں۔
ای سی ایل جی ایس 5.0 کے یہ نتائج لچکدار اور فوری مدد فراہم کرنے والے قرض کے نظام (کریڈٹ ایکو سسٹم) کو قائم کرنے کے لیے حکومت کے مستقل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے آگے بڑھنے کے ساتھ اس کا دائرہ کار وسیع ہوگا، یہ توقع ہے کہ ایم ایس ایم ای سمیت تمام کاروباری اداروں کے لیے نقد رقم کی فراہمی مزید مضبوط ہوگی اور کاروباری افراد بیرونی چیلنجوں کے وقت اپنی نقد رقم (لیکویڈیٹی) کی ضروریات کو پورا کرنے پر قادر ہوں گے۔
ش ح۔ م ش ع۔ ج
UNO-9648
(रिलीज़ आईडी: 2281995)
आगंतुक पटल : 13