نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 3:13PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر’اُپ راشٹرپتی بھون‘ میں انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔


ڈاکٹر مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ انہوں نے ملک کی یکجہتی اور اتحاد کے لیے اپنی جان قربان کی اور ایسی عظیم قربانیاں ’’کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔‘‘

نائب صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے ایک ایسے بھارت کا خواب دیکھا تھا جہاں ایک ہی آئینی ڈھانچے کے تحت ہر شہری برابر ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفعہ 370  کا خاتمہ، قومی یکجہتی کے لیے ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی بھر کی جدوجہد اور ان نظریات کو ایک سچی خراجِ عقیدت ہے جن کے لیے انہوں نے اپنی عظیم ترین قربانی دی تھی۔


سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں، نائب صدر نے ڈاکٹر مکھرجی کو ’’ایک ممتاز ماہر تعلیم، دور اندیش سیاست دان اور معمارِ قوم‘‘ قرار دیا، جنہوں نے بھارت کے تعلیمی، سیاسی اور جمہوری سفر پر کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

ان کی شاندار عوامی زندگی کو یاد کرتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ کلکتہ یونیورسٹی کے سب سے کم عمر وائس چانسلرز میں سے ایک، دستور ساز اسمبلی کے رکن، اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے صدر، آزاد بھارت کے پہلے وزیرِ صنعت و رسد اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی کی حیثیت سے، ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی بے مثال خدمات انجام دیں۔

 

نائب صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی قومی یکجہتی اور اتحاد کے ایک ثابت قدم اور مضبوط علمبردار تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کو بھارت کے ساتھ مکمل طور پر جوڑنے کی جدوجہد کے دوران وہاں اپنی عظیم ترین قربانی دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی اور ان کے نظریات ایک مضبوط، متحدہ، خود انحصار اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی اجتماعی کوششوں میں آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔   ع ح۔ع ن)

U. No. 9636


(रिलीज़ आईडी: 2281887) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam