PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا ہینڈ میڈ: بھارت کے دستکاری ورثے کے فروغ کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 2:13PM by PIB Delhi

 

انڈیا ہینڈ میڈ ایک مخصوص ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس ہے جو بھارت کے ہاتھ سے بنے کپڑوں (ہینڈلوم) اور دستکاری کی روایات کو آن لائن معیشت سے جوڑتا ہے۔ مذکورہ پلیٹ فارم دستکاروں اور بنکروں کو براہِ راست خریداروں سے مربوط کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی مصنوعات کے لیے بازار تک رسائی  میں اضافہ ہوتا ہے، روزگار کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔اس پلیٹ فارم پر ملک بھر کی متنوع ہینڈ میڈ مصنوعات پیش کی جاتی ہیں، جن میں جغرافیائی شناختی نشان (جی آئی) سے محفوظ اور ایک ضلع، ایک پیداوار (او ڈی او پی) کے تحت تیار کردہ اشیا بھی شامل ہیں، جس سے مختلف علاقوں کی روایتی دستکاری کو وسیع شناخت اور بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔

 

 

دستکاروں کی معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل انڈیا رابطہ کا ایک پل

بھارت دنیا کی قدیم ترین اور متنوع ترین ہاتھ سے بنے کپڑوں اور دستکاری کی روایات کا امین رہا ہے۔ یہ شعبہ نہ صرف ملک کے تہذیبی و ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے روزگار اور باعزت ذریعۂ معاش فراہم کرنے کا بھی ایک اہم وسیلہ بھی ہے۔

 

بھارت میں فی الحال اندازاً 64.66 لاکھ افراد ہاتھ سے بنے کپڑوں اور دستکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس شعبے میں خواتین کا رول نہایت نمایاں ہے۔ اگست 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، ہاتھ سے کپڑا بننے والے بنکروں میں خواتین کا تناسب 71 فیصد جبکہ مجموعی دستکاروں میں یہ 64 فیصد ہے۔ خواتین کی بھرپور شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ یہ شعبہ بالخصوص دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور خود کفالت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔

 

دستکاروں اور بنکروں کی بڑی تعداد کی بدولت یہ شعبہ بھارت کی ترقی کرتی ہوئی معیشت اور مارکیٹ پلیس میں آج بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔ تجارت کے تیزی سے ڈیجیٹل ذرائع کی جانب منتقل ہونے کے ساتھ، آن لائن رسائی نے دستکاری سے وابستہ برادریوں کو براہِ راست مارکیٹ سے جڑنے کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا مہم کے ذریعے روایتی دستکاری اور اس سے وابستہ روزگار کو بھی ڈیجیٹل تجارت کے مواقع تک مسلسل رسائی حاصل ہو رہی ہے، جس سے ان کی آمدنی اور کاروباری امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049EOE.png

سال 2023 میں شروع کیا گیا ‘‘انڈیا ہینڈ میڈ’’ اس تصور کو ایک مخصوص ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کی شکل دیتا ہے۔ ٹیکسٹائل  کی وزارت کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ یہ پلیٹ فارم ہاتھ سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی تشہیر اور شناخت کو فروغ دیتا ہے، جبکہ فروخت کنندگان کے لیے وسیع تر مارکیٹوں تک رسائی اور کاروباری مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 

انڈیا ہینڈ میڈیا پلیٹ فارم کی نمایاں خصوصیات

انڈیا ہینڈ میڈ اپنی منفرد سہولتوں کے ذریعے روایتی دستکاری کو ڈیجٹیل مارکیٹ پلیس سے جوڑتا ہے۔ اس کی تمام خصوصیات فروخت کنندگان، خریداروں اور دستکاری کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہیں:

  • خصوصی آن لائن  مارکیٹ پلیس: یہ پلیٹ فارم بنکروں اور دستکاروں کو اپنے ہاتھ سے بنے کپڑے اور دستکاری کی مصنوعات آن لائن فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
  • خریداروں سے براہِ راست رابطہ: اس کے ذریعے دستکاروں اور بنکروں کا براہِ راست خریداروں سے رابطہ قائم ہوتا ہے، جس سے بچولیہ سےتعلق کم ہوتے ہیں اور انہیں اپنی محنت کا منصفانہ معاوضہ ملنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
  • وسیع تر تشہیر اور رسائی: یہ پلیٹ فارم ہاتھ بنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ خریداروں تک پہنچاتا ہے، جس سے فروخت کنندگان کے لیے نئی منڈیوں اور کاروباری مواقع کے باب کھلتے ہیں۔
  • ڈیجیٹل  طور پر بااختیار  بنانا:  دستکاروں اور بنکروں کو ایسے ڈیجیٹل ذرائع اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، جن کی بدولت وہ آن لائن تجارت میں زیادہ مؤثر انداز میں حصہ لے سکتے ہیں۔
  • معاشی اور سماجی  طور پر بااختیار بنانا:  وسیع تر منڈیوں تک رسائی سے دستکاروں اور بنکروں کے روزگار کو استحکام  حاصل ہوتا ہے، ان کی آمدنی میں اضافے کے امکانات بڑھتے ہیں نیز ان کی معاشی و سماجی خودمختاری کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے۔
  • ثقافتی ورثے کا تحفظ: مختلف علاقوں کی متنوع دستکاری پر مبنی مصنوعات کو نمایاں کرکے مذکورہ پلیٹ فارم بھارت کی ہاتھ سے بنی مصنوعات کےثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور روایتی ہنر کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053G57.jpg

انڈیا ہینڈ میڈ کو منفرد بنانے والی خصوصیات

انڈیا ہینڈ میڈ پورٹل کو اعتماد، با آسانی رسائی اور فروخت کنندگان کو بااختیار بنانے کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا مربوط اور سہل ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس فراہم کرتا ہے جہاں دستکار اور بنکر براہِ راست خریداروں تک پہنچ سکتے ہیں، جبکہ خریدار بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ معیاری ہاتھ سے بنی مصنوعات تلاش کر کے خرید سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006AXS2.jpg

 

دستکاری کا تنوع اور علاقائی شناخت

مذکورہ پلیٹ فارم روزمرہ کی ہاتھ سے تیار مصنوعات اور تسلیم شدہ علاقائی دستکاری کے لیے ایک کیوریٹڈ ڈیجیٹل مقام فراہم کرتا ہے ۔  یہ مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے ، جس میں ملبوسات ، گھر کی سجاوٹ ، فرنشننگ ، پینٹنگز ، فرنیچر ، مذہبی اشیاء ، اسٹیشنری ، موسیقی کے آلات ، زیورات ، بیگ اور جوتے شامل ہیں ۔

یہ جی آئی ٹیگ یافہ اور او ڈی او پی مصنوعات جیسے خصوصی مصنوعات کے زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔  اس سے تسلیم شدہ علاقائی دستکاریوں کو زیادہ شفافیت اور ایک منفرد شناخت  حاصل ہوتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078FUQ.png  

جغرافیائی شناختی نشان (جی آئی) سے محفوظ مصنوعات

جغرافیائی شناختی نشان (جی آئی) ٹیگ ایسی مصنوعات کو دیا جاتا ہے جو کسی مخصوص علاقے سے وابستہ ہوں اور اپنی منفرد خصوصیات، معیار یا شہرت کی وجہ سے جانی جاتی ہوں۔ انڈیا ہینڈ میڈ پلیٹ فارم پر اس نوعیت کی متعدد مصنوعات دستیاب ہیں، جن میں ایپن آرٹ، خالص پشمینہ شالیں، ڈوکرا طرز کی دست ساز آرائشی اشیاء اور مونڈو سے تیار کردہ مصنوعات شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008OX3Y.png  

ایک ضلع، ایک پیداوار (او ڈی او پی) کی مصنوعات

ایک ضلع، ایک پیداوار (او ڈی او پی) پہل کا مقصد ہر ضلع کی منفرد اور نمایاں پیداوار کی شناخت، فروغ اور بازاری امکانات کو وسعت دینا ہے، تاکہ متوازن علاقائی ترقی کو تقویت حاصل ہو سکے۔ انڈیا ہینڈ میڈ پلیٹ فارم پر اس زمرے کے تحت متعدد معروف مصنوعات پیش کی جاتی ہیں، جن میں ٹنگائل ساڑیاں، بنارسی ریشم کی مصنوعات، اکت (اکاٹ) کی بُنائی، ٹسر ریشم کی ساڑیاں، چندیری ریشم اور ٹیراکوٹا (پکی مٹی) سے تیار کردہ مصنوعات شامل ہیں۔

Building Trust and Easing Seller Participation

اعتماد پیدا کرنا اور فروخت کنندگان کی شرکت کو آسان بنانا

بہتر رسائی، زیادہ اعتماد: خریداروں کو مفت ترسیل، خریداری کے تحفظ، محفوظ ادائیگی کے نظام اور مؤثر معاون خدمات کی بدولت زیادہ قابلِ اعتماد خریداری کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، مناسب قیمتوں پر معیاری  ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی فراہمی خریداروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

فروخت کنندگان کے لیے آسان اندراج: مذکورہ پلیٹ فارم دستکاروں، بنکروں اور پیداواری تنظیموں کے لیے مرحلہ وار اور آسان اندراج کا نظام فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ سہولت کے ساتھ اس ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس سے وابستہ ہو کر اپنی مصنوعات وسیع تر منڈی تک پہنچا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009R7C0.png

چھوٹے فروخت کنندگان کو ڈیجیٹل تجارت سے جوڑنا: جن فروخت کنندگان کے پاس جی ایس ٹی رجسٹریشن موجود نہیں ہے، وہ اندراجی شناختی نمبر (اندراج آئی ڈی) کی بنیاد پر پلیٹ فارم پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ البتہ ایسی صورت میں وہ صرف اپنی ہی ریاست کے اندر مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت اس پورٹل کو زیادہ جامع اور قابل رسائی بناتی ہے، جس سے چھوٹے دستکاروں، بنکروں اور پہلی بار ڈیجیٹل تجارت سے وابستہ ہونے والے فروخت کنندگان کو بھی آسانی سے منڈی تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

 

مارکیٹ پلیس کے  پس پست کامیابی کی داستانیں

اس پلیٹ فارم کی اصل طاقت وہ دستکار، بنکر اور پیداواری ادارے ہیں، جو ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے اپنی روایتی دستکاری کو نہ صرف زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ اسے ترقی اور وسعت بھی عطا کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010V87J.png  

سنت آرمس روزمرہ زندگی میں ہاتھ سے بنی ہوئی دست کاری کی گرم جوشی اور دلکشی کو سمیٹ کر پیش کرتا ہے۔ لکڑی کی آرائشی اشیاء، خوشبودار شمع، مٹی کے دیے، سنگِ مرمر کے مجسموں سے لے کر ہاتھ سے بنے کپڑے کی ساڑیوں تک، ہر شے محنت، روایتی ہنر اور سادہ مگر پُرکشش حسن کی عکاس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011LMXR.png

دستکار کرافٹ پانچ سو سے زیادہ دستکاروں کی مہارت کو بانس اور بید سے تیار کردہ مصنوعات کے ذریعے جدید گھروں تک پہنچاتا ہے۔ ادارہ اعلیٰ معیار کی ایسی مصنوعات تیار کرتا ہے جو برآمد کے معیار پر کھرا اترتی ہیں اور بھارت کے روایتی ہنر و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ جدید طرزِ زندگی اور گھریلو آرائش سے بھی بخوبی ہم آہنگ ہوتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012WVKW.png

ولیجز کرافٹ ہاتھ سے بنے کپڑوں کی روایتی صنعت کی سادگی، مضبوطی اور پائیداری کو اجاگر کرتا ہے۔ یہاں تیار کیے جانے والے سوتی تولیے، گمچھے اور چادریں ماہر دستکاروں کی محنت اور مہارت کا ہی نتیجہ ہیں، جو روزمرہ استعمال کی اشیاء کو آرام دہ، اعلیٰ معیار اور ثقافتی ورثے کی خوبصورتی سے ہم آہنگ منفرد مصنوعات میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

 

کامیابی کی یہ داستانیں ہاتھ سے بنی مصنوعات کے پسِ پردہ موجود انسانی محنت اور ہنر کو نمایاں کرتی ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح روایت، مہارت اور روزگار  ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو کر ترقی کی نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔

بھارت کے ثقافتی ورثے کو ڈیجیٹل مستقبل سے ہم آہنگ کرنا

انڈیا ہینڈ میڈ، ڈیجیٹل انڈیا کے اس وژن کی عملی تعبیر ہے جو دستکاری کو نہ صرف لاکھوں افراد کے روزگار کا وسیلہ بناتی  ہےبلکہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہے بھارت کی ثقافتی شناخت کایہ ایک اہم مظہر ہے۔ 60 لاکھ سے زائد دستکاروں کو مذکورہ پلیٹ فارم سے جوڑنے کے ہدف کے ساتھ یہ اقدام آتم نربھر بھارت کے وژن کو بھی تقویت فراہم کرتا ہے۔مذکورہ پلیٹ فارم دستکاروں اور بنکروں کو وسیع تر منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ خریداروں کو اعتماد اور آسانی کے ساتھ معیاری ہاتھ سے بنی مصنوعات دریافت کرنے اور خریدنے کا موقع بھی مہیا کرتا ہے۔

ہاتھ سے بنی ہوئی ہر مصنوعات کے ساتھ انڈیا ہینڈ میڈ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھارت کی دستکاری کی عظیم روایت آنے والی نسلوں کے لیے بھی روزگار، خود انحصاری اور نئے مواقع کا ذریعہ بنی رہے اور انہیں مسلسل ترغیب دیتی رہے۔

حوالہ جات:

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت:

https://www.digitalindia.gov.in/initiative/india-handmade/

تجارت  اور صنعت کی وزارت:

https://ipindia.gov.in/page-content/geographical-indications-an-introduction

ٹیکسٹائل کی وزارت:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2152551&reg=48&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1919216&reg=48&lang=2

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2201421&reg=48&lang=2

انڈیا ہینڈ میڈ پلیٹ فارم:

https://www.indiahandmade.com

https://www.indiahandmade.com/marketplace/?srsltid=AfmBOookWpSt6aCR_kyx8SK_SyVuchTGhk8pJGa7WO7Bq1SdXhXPQ1vL&utm_source=chatgpt.com#account_info

 

https://www.indiahandmade.com/static/version1782981084/frontend/ESHILP/theme/en_US/images/SOP_Seller-Registration-English.pdf

پی آئی بی آرکائیوز:

https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?ModuleId=3&NoteId=156396&id=156396&lang=1&reg=3

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*********

 ش ح۔ش م۔ش ت

Urdu No-9607


(रिलीज़ आईडी: 2281682) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Gujarati , Tamil