سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے این ایچ ایل ایم ایل پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، کثیر ذرائع نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بات کہی

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 2:10PM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور ملک بھر میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پیز) روپ ویز ، انٹر ماڈل اسٹیشنوں اور پروجیکٹ سطح کی وے سائیڈ سہولیات کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

میٹنگ کے دوران سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر م جناب نتن گڈکری نے کہا کہ یہ انقلابی پروجیکٹ، جو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں، مربوط اور مؤثر نقل و حمل کے نظام کی تشکیل میں نہایت اہم رول ادا کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مختلف ذرائع آمدورفت کے درمیان بہتر ربط قائم ہوگا، نئی معاشی سرگرمیوں کو فروغ  حاصل ہو گا، ملک کے مختلف خطوں میں متوازن ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور بھارت کے لاجسٹکس نظام کی مسابقتی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

جناب نتن گڈکری نے پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں حائل اہم رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ اداروں اور فریقین کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی بنیاد پر ان مسائل کو دور کریں اور  پروجیکٹوں کی تکمیل کی رفتار کوتیز کریں۔  وزیر موصوف نے کہا کہ ان  پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل سے سامان اور مسافروں کی نقل و حمل کا نظام زیادہ مؤثر ہوگا، آمدورفت پر آنے والی لاگت میں کمی آئے گی، مسافروں کو عالمی معیار کی بنیادی سہولیات میسر آئیں گی اور ترقی یافتہ بھارت اور خود کفیل بھارت کے وژن کوبھی مزید تقویت حاصل ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SMCO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ETJQ.jpg

 

*********

 

 

 

 ش ح۔ش م۔ش ت

Urdu No-9606


(रिलीज़ आईडी: 2281613) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu