وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 12:21PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں جینتی (یومِ پیدائش) پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک ممتاز معمارِ قوم، نامور ماہر تعلیم اور دور اندیش رہنما کے طور پر یاد کیا جنہوں نے اپنی زندگی ہندوستان کی یکجہتی، وقار اور ترقی کے لیے وقف کر دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، صنعتی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے ڈاکٹر مکھرجی کی لازوال خدمات نسلوں کو ترغیب دیتی رہیں گی۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’جیسے جیسے بھارت ایک ’وِکست بھارت‘کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈاکٹر مکھرجی کے نظریات اور تصورات ملک کے لیے ایک رہنما قوت بنے ہوئے ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے ’ایکس‘پر پوسٹ کیا:

آج، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں جینتی (یومِ پیدائش) پر، میں ہندوستان کے عظیم ترین معمارانِ قوم میں سے ایک کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کی زندگی علم و دانشمندی، ہمت اور قومی خدمت کے تئیں اٹوٹ عزم سے عبارت تھی۔ انہوں نے خود کو ہندوستان کی یکجہتی، وقار اور ترقی کے مقصد کے لیے وقف کر دیا تھا۔

ڈاکٹر مکھرجی کی خدمات مختلف شعبوں پر محیط تھیں۔ وہ ایک بہترین مفکر اور ماہر تعلیم تھے، جنہوں نے جدت طرازی اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق تعلیم کو فروغ دیا۔ وزیرِ صنعت کی حیثیت سے، انہوں نے صنعتی خود انحصاری کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا کہ روایتی شعبے اور روزگار پروان چڑھیں۔ بنگال کے قحط کے دوران ان کی انسانی ہمدردی کی کوششیں مصیبت زدہ لوگوں کے لیے ان کی گہری ہمدردی کی عکاس تھیں۔ سب سے بڑھ کر، ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے ان کا پختہ عزم ہمیشہ ترغیب کا ایک لازوال ذریعہ رہے گا۔

جیسے جیسے ہم ‘وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی طرف اپنے سفر میں آگے بڑھ رہے ہیں، ان کا نظریہ ہمارے راستے کو روشن کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 9598


(रिलीज़ आईडी: 2281511) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Manipuri , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam