وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گجرات کے سانند میں سی جی سیمی آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت کے افتتاح کی جھلکیوں کا اشتراک کیا
प्रविष्टि तिथि:
04 JUL 2026 9:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سانند میں سی جی سیمی آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت کا افتتاح کیا۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس افتتاح کو ملک کے اپنے اہداف کے حصول کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک مسلسل اپنے مضبوط عزم کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے عملی حقیقت میں تبدیل کر رہا ہے۔
ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس کے ذریعے جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
"سی جی سیمی آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت کا افتتاح کرنے کے لیے سانند واپس آنا بہت خوشی کی بات رہی ۔ اس سے ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر اور مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کی ہماری کوششوں کو مزید رفتار ملے گی۔"
سانند میں سی جی سیمی پلانٹ کا افتتاح ٹیکنالوجی، اعتماد اور شراکت داری کا ایک نمونہ ہے، جو ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر کے سفر کو نئی رفتار دے گا۔
سیمی کنڈکٹر الیکٹرانکس کے انقلاب کا اگلا قدم ہیں۔ لہٰذا، ہم ایسی چپس تیار کریں گے جو نہ صرف موبائل فون اور الیکٹرانکس بلکہ پوری دنیا کو طاقت بخشیں گی۔
سیمی کنڈکٹر اور اے آئی انقلاب کے اس دور میں میری اپنے نوجوان ساتھیوں سےیہ خصوصی درخواست ہے…
***
(ش ح۔اس ک )
UR-9564
(रिलीज़ आईडी: 2281228)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam