وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم کا سوامی وویکانند کے یومِ وصال پر خراجِ عقیدت

प्रविष्टि तिथि: 04 JUL 2026 1:49PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوامی وویکانند کے یومِ وصال پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سوامی وویکانند نے ہندوستان کی عظیم تہذیبی و ثقافتی میراث، روحانی روایات اور قومی شعور کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ ان کی گہری بصیرت اور لازوال افکار آج بھی ملک بھر کے کروڑوں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا: ’’سوامی وویکانند کا روحانی پیغام ترقی یافتہ بھارت (وکست بھارت) کی تعمیر کے قومی عزم کو مسلسل نئی توانائی اور درست سمت فراہم کرتا رہے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:

’’سوامی وویکانند کے یومِ وصال پر انہیں کوٹی کوٹی نمن۔ ہندوستانی تہذیب، روحانیت اور قومی شعور کو عالمی شناخت دلانے میں ان کا کردار بے مثال ہے۔ ان کی غیر معمولی فکری صلاحیت اور حوصلہ افزا افکار آج بھی کروڑوں نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان کا روحانی پیغام ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ملک کو مسلسل نئی توانائی اور درست سمت فراہم کرتا رہے گا۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9545­


(रिलीज़ आईडी: 2281056) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Assamese , Gujarati , Odia , Tamil , Malayalam