بھارتی چناؤ کمیشن
بھارتی انتخابی کمیشن نے ذرائع ابلاغ اور ابلاغی امور کے افسران کے لیے دوسری یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 7:59PM by PIB Delhi
- بھارتی چناؤ کمیشن نے میڈیا اور ابلاغی امور کے افسران کے لیے دوسری یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں 16 شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف اضلاع سے میڈیا نوڈل افسران (ایم این اوز)، سوشل میڈیا نوڈل افسران (ایس ایم این اوز)، ضلعی میڈیا نوڈل افسران/ضلعی تعلقاتِ عامہ افسران (ڈی پی آر اوز) اور متعلقہ ریاستی محکمۂ تعلقاتِ عامہ (ڈی پی آر) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
- کانفرنس سے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار اور الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں میڈیا اور ابلاغی امور سے وابستہ 260 سے زائد افسران نے حصہ لیا۔
- چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن کا ہر اقدام ہندوستان کے آئین، انتخابی قوانین اور وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی تحریری ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور جھوٹے بیانیوں کے حوالے سے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انہیں فعال اور بروقت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہندوستانی رائے دہندگان کو ملک کے انتخابی نظام پر بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
- شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیپ فیک، گمراہ کرنے کی نیت سے تیار کردہ مصنوعی مواد اور شرانگیز مواد کو بعض مفاد پرست عناصر اداروں پر عوامی اعتماد کو مجروح کرنے کے لیے پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا اور ابلاغی امور کے افسران پر زور دیا کہ وہ کمیشن کے قواعد، ہدایات اور رہنما اصولوں کی بنیاد پر ایسی کوششوں کا مؤثر مقابلہ کریں۔ انہوں نے انتخابی خواندگی کلبوں (ای ایل سیز) کے ذریعے نوجوان ووٹروں سے مؤثر رابطہ قائم کرنے کی بھی اپیل کی۔
- کانفرنس کا آغاز انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے دوران اختیار کی جانے والی ابلاغی حکمت عملیوں کے جامع جائزے سے ہوا، جس میں ووٹر فہرستوں کی تیاری سے لے کر پولنگ تک کا عمل، ای سی آئی این ای ٹی، اہم آئینی دفعات اور ذرائع ابلاغ سے متعلق قوانین شامل تھے۔ اس موقع پر پریس نوٹس کی منصوبہ بندی، انہیں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مؤثر انداز میں عام کرنے، غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیوں کا تدارک کرنے، انتخابی خواندگی کلبوں کے ذریعے نوجوان ووٹروں سے رابطہ بڑھانے اور الیکشن کمیشن کی مختلف پہل کاریوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے موضوعات پر عملی تربیتی نشستیں بھی منعقد کی گئیں۔
- پروگرام کے تحت شرکاء کو گروپوں کی صورت میں ووٹر فہرستوں کی تیاری، پولنگ کے عمل اور ووٹوں کی گنتی کے طریقۂ کار کا عملی مظاہرہ بھی کرایا گیا، جس کے بعد انہیں نمائش گاہ اور میڈیا کارنر کا رہنمائی کے ساتھ دورہ کرایا گیا۔
- اس یک روزہ کانفرنس نے حال ہی میں انتخابات منعقد کرانے والی ریاستوں کے افسران کو اپنے تجربات کے تبادلے اور بہترین عملی طریقوں کو ایک دوسرے تک منتقل کرنے کا مؤثر موقع فراہم کیا۔
- کانفرنس کا اختتام شرکاء اور الیکشن کمیشن کے درمیان سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9534
(रिलीज़ आईडी: 2280922)
आगंतुक पटल : 8