امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ تعاون جناب امت شاہ نے آج شروع ہونے والی امرناتھ یاترا پر روانہ ہونے والے تمام یاتریوں کو دل سے نیک تمنائیں پیش کیں
جناب امت شاہ نے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا سناتن ثقافت سے غیر متزلزل عقیدت، ثابت قدم صبر، ضبطِ نفس اور کبھی ہمت نہ ہارنے والے عزم کی مقدس علامت ہے
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے یاترا کے پورے راستے پر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ کیو آر کوڈ پر مبنی رجسٹریشن، یاتریوں کی رہائش، صحت کی سہولتوں اور آفات سے نمٹنے کے لیے مضبوط انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 7:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ تعاون جناب امت شاہ نے آج شروع ہوئی امرناتھ یاترا پر روانہ ہونے والے تمام یاتریوں کو ان کی یاترا اور عبادت کے لیے دل سے نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔
مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’شری امرناتھ جی یاترا سناتن ثقافت سے غیر متزلزل عقیدت، ثابت قدم صبر، ضبطِ نفس اور کبھی شکست تسلیم نہ کرنے والے عزم کی مقدس علامت ہے۔ آج اس مقدس یاترا کا بابرکت آغاز ہو رہا ہے۔ بابا برفانی کے درشن اور پوجا کے لیے روانہ ہونے والے تمام عقیدت مندوں کو میری دلی نیک تمنائیں۔
مودی حکومت نے پوری یاترا کے راستے میں مضبوط اور جامع انتظامات کیے ہیں، جن میں کثیر سطحی حفاظتی حصار، کیو آر کوڈ پر مبنی رجسٹریشن، نیز یاتریوں کی رہائش، صحت کی سہولتوں اور آفات سے نمٹنے کے انتظامات کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے تاکہ ہر یاتری کا سفر محفوظ، سہل اور خوشگوار رہے۔
ہر ہر مہادیو‘‘!
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9533
(रिलीज़ आईडी: 2280920)
आगंतुक पटल : 8