PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

این سی ڈبلیو خواتین ہیلپ لائن – 14490: خواتین کی مدد کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 11:56AM by PIB Delhi

مدد اور تعاون کو خواتین کے مزید قریب لانا

ایک جامع اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کی سلامتی، وقار اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ عوامی خدمات کے قابل رسائی اور مؤثر نظام خواتین کے مسائل کے ازالے اور شکایات کے بروقت حل میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ اور ترقی کے لیے قائم ملک کا اعلیٰ قانونی ادارہ ہے۔ یہ خواتین کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ این سی ڈبلیو کی سرگرمیوں میں جہیز، مساوی روزگار کے مواقع اور مزدور خواتین کے استحصال جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔

 

 

ہر سال این سی ڈبلیو کو گھریلو تشدد اور دیگر طرح کے استحصال سے متعلق ہزاروں شکایات موصول ہوتی ہیں۔ ایسے واقعات خواتین کی ذہنی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں اور اکثر ماہرین نفسیات کی مدد کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مشکل حالات سے دوچار خواتین کی مدد کے لیے این سی ڈبلیو  24x7 خواتین ہیلپ لائن – 14490 چلاتا ہے، جو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے شکایات درج کرانے کا ڈیجیٹل نظام فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹول فری نمبر، این سی ڈبلیو کی موجودہ ہیلپ لائن 7827170170 سے منسلک ایک مختصر اور آسانی سے یاد رہنے والا کوڈ ہے۔ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کی کوئی بھی خاتون یا لڑکی اس ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتی ہے۔ اس کے ذریعے خواتین اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں اور فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ اس ہیلپ لائن پر ملک کے ممتاز ذہنی صحت اور مشاورتی اداروں سے وابستہ تربیت یافتہ نفسیاتی مشیر خدمات انجام دیتے ہیں، تاکہ ضرورت مند خواتین کو پیشہ ورانہ، ہمدردانہ اور بروقت مدد  فراہم کی جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EEA2.jpg

 

ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے فاصلے کم کرنا

این سی ڈبلیو خواتین ہیلپ لائن، ڈیجیٹل انڈیا کے اصولوں کی عملی مثال ہے، جو ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوامی خدمات اور شکایات کے ازالے تک رسائی کو بہتر بناتی ہے۔

  • یہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ڈیجیٹل شکایت رجسٹریشن سسٹم فراہم کرتی ہے، تاکہ خواتین کسی بھی وقت مدد حاصل کر سکیں۔
  • ہیلپ لائن شکایت درج کرانے، نفسیاتی مشاورت، متعلقہ اداروں سے رابطے میں معاونت  اور سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات کے لیے ایک ڈیجیٹل رسائی کا مرکز فراہم کرتی ہے، جس سے امدادی خدمات زیادہ آسان اور عوام دوست بن جاتی ہیں۔
  • ملک بھر میں ایک ہی نمبر کو این سی ڈبلیو کی موجودہ ہیلپ لائن سے منسلک کرنے کے ذریعے یہ اقدام، بالخصوص ہنگامی حالات میں، خواتین کو بروقت اور تیز رفتار مدد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

شکایات کے تجزیے کے ذریعے اصلاحی اقدامات  کو فروغ دینا

این سی ڈبلیو کو موصول ہونے والی شکایات خواتین کے خلاف جرائم کی نوعیت اور ان کے رجحانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہیں۔

  • ان شکایات کا تجزیہ خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • تجزیے سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر صورتحال کو بہتر بنانے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی مؤثر بنانے کے لیے اصلاحی اقدامات کی سفارشات پیش کی جاتی ہیں۔
  • موصول ہونے والی شکایات کو پولیس اہلکاروں، عدالتی افسران، سرکاری وکلا، فارینسک سائنس دانوں، دفاعی وکلا اور دیگر انتظامی حکام کے لیے منعقد کیے جانے والے حساسیت بیدار کرنے کے تربیتی پروگراموں میں مطالعاتی مثالوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

شکایات کی کارروائی اور ازالے کا نظام

این سی ڈبلیو شکایات کا جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک منظم طریقۂ کار پر عمل کرتا ہے۔ مزید کارروائی شروع کرنے سے پہلے ہر شکایت کا کمیشن کے دائرۂ اختیار کے مطابق جائزہ لیا جاتا ہے۔

  • شکایات کی جانچ کی جاتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کمیشن کے دائرۂ اختیار میں آتی ہیں یا نہیں۔
  • این سی ڈبلیو کے دائرہ اختیار میں آنے والی شکایات کو رجسٹر کرکے انہیں ایک منفرد کیس نمبر جاری کیا جاتا ہے۔
  • جو شکایات کمیشن کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتیں، ان کے بارے میں شکایت کنندہ کو مطلع کرتے ہوئے انہیں بند کر دیا جاتا ہے۔
  • شکایت کی نوعیت کے مطابق رجسٹرڈ شکایات متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائی جاتی ہیں۔ شکایت کنندگان کے مسائل کے ازالے کے لیے عموماً درج ذیل اقدامات کیے جاتے ہیں:
  • پولیس کی تحقیقات میں تیزی لانا /نگرانی کرنا۔
  • متعلقہ قانونی دفعات پر مؤثر عمل درآمد کی نگرانی کرنا۔
  • ثالثی یا مشاورت  کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا۔
  • سنگین نوعیت کے جرائم کی صورت میں این سی ڈبلیو ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتا ہے، جو کیس کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیتی ہے۔

زیادہ مؤثر اور جوابدہ نظام کی جانب پیش رفت

این سی ڈبلیو خواتین ہیلپ لائن خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنائے جانے والے جدید اور ارتقا پذیر نقطۂ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مؤثر اداروں اور آسانی سے دستیاب  عوامی خدمات کو یکجا کرتی ہے۔ خواتین کے لیے ایک مخصوص رابطہ پلیٹ فارم فراہم کرکے یہ اقدام انہیں باضابطہ ادارہ جاتی نظام سے مضبوطی سے جوڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ جاتی عمل کے بارے میں بیداری کو فروغ دیتا ہے اور خواتین کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔ جیسے جیسے اس کی رسائی میں توسیع ہو رہی ہے، یہ ہیلپ لائن ملک بھر میں خواتین کے تحفظ کو مزید مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

حوالہ جات

خواتین و بچوں  کی ترقی کی وزارت

https://ncwwomenhelpline.ncw.gov.in/

https://www.ncw.gov.in/ncw-cells/ncw-women-helpline/

https://uatncwwomen.digitalindiacorporation.in/ncw-cells/c-ni-cell/

https://www.ncw.gov.in/ncw-cells/c-ni-cell/

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2239605&reg=48&lang=2

https://www.pib.gov.in/newsite/erelcontent.aspx?relid=279529&reg=3&lang=2

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

https://www.digitalindia.gov.in/initiative/ncw-womens-helpline/

پریس انفارمیشن بیورو

https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=156174&ModuleId=3&reg=3&lang=1

NCW Women Helpline – 14490: A Dedicated Platform for Women's Support

*****

ش ح۔ ش ب۔م الف

U. No. 9509


(रिलीज़ आईडी: 2280793) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Tamil