وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے امرناتھ یاترا کے یاتریوں کو خط لکھ کر مقدس یاترا کو پانچ عہدوپیمان سے تعبیر کیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 3:53PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے سالانہ امرناتھ یاترا پر روانہ ہونے والے عقیدت مندوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا یہ مقدس سفر ہر لحاظ سے محفوظ، پُرامن اور بابرکت ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا، ‘‘بابا برفانی کے درشن سے وابستہ امرناتھ یاترا ہماری روحانی روایت اور ثقافتی یکجہتی کا ایک لازوال باب ہے۔’’
وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے امرناتھ یاترا کے زائرین کے نام ایک مکتوب تحریر کیا ہے، جس میں اس مقدس یاترا کو پانچ عہدوپیمان سے جوڑا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہا:
‘‘بابا برفانی کے درشن سے وابستہ شری امرناتھ یاترا ہماری روحانی روایت اور ثقافتی یکجہتی کا ایک لازوال باب ہے۔ میری دعا ہے کہ شیو بھکتوں کی یہ یاترا ہر اعتبار سے محفوظ، پُرامن اور بابرکت ہو۔ اس مقدس موقع پر عقیدت مندوں کے لیے پانچ عہدو پیمان سے متعلق میرا یہ مراسلہ...’’
****
ش ح۔ع و۔ اش ق
U. No- 9511
(रिलीज़ आईडी: 2280752)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam