نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے ’’آیوروید کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لیے لائحہ عمل‘‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 8:41PM by PIB Delhi

 

نیتی آیوگ نے 2 جولائی 2026 کو ’’آیوروید کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لیے لائحہ عمل‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی، جس میں آیوروید کے عالمی اثرات کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے اور آیوروید کو عالمی سطح پر  مقبول بنانے کے لیے ایک مرحلہ وار لائحہ عمل کو اجاگر کیا۔

اس رپورٹ کو نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اشوک کمار لاہری نے جاری کیا۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر (ڈاکٹر) ایم شری نواس، اور وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا کے علاوہ نیتی آیوگ، وزارت آیوش، وزارت خارجہ، سرکاری اداروں، تحقیقی انجمنوں،   صنعتی انجمنوں کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ  فریق موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب اشوک کمار لاہری نے کہا کہ آیوروید کو عالمی سطح پر لے جانا بھارت کو روایتی ادویات میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر قائم کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف بڑے پیمانے پر معاشی فائدہ حاصل ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات مضبوط ہوں گی، بلکہ بھارت کی ثقافتی اور علم پر مبنی سافٹ پاور کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 'ہول آف گورنمنٹ' طریقہ کار کی ضرورت ہوگی تاکہ باہم مربوط اور وقت کے پابند نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر (ڈاکٹر) ایم شری نواس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آیوروید کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا مقصد صرف منڈیوں کی توسیع یا برآمدات میں اضافہ نہیں۔ بنیادی طور پر، اس کا تعلق صحتی نتائج کو بہتر بنانا اور ’’سروے بھوَنتو سُکھِنا‘‘ کی تصوریت کو آگے بڑھاتے ہوئے صحت منداور بھرپور زندگیوں کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کو شواہد پر مبنی متبادل فراہم کرنے سے ہے۔

وزارتِ آیوش کے سکریٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچا نے آیوروید کی عالمی قبولیت کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی جانب سے کیے گئے بڑے اقدامات اور گزشتہ دہائی کے دوران حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی سفارشات وزارت کی کوششوں کی تکمیل کریں گی اور آیوروید کو صحت کی دیکھ بھال کے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ نظام کے طور پر قائم کرنے کے لیے نئی رفتار فراہم کریں گی۔

وزارت خارجہ کے ایڈشنل سکریٹری (یو این ای ایس) جناب ایکوینو وِمل نے  بھارت کی بین الاقوامی رابطہ کاری اور شراکت داریوں کے ذریعہ آیوروید کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں ہوئی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

یہ مطالعہ نیتی آیوگ کے ہیلتھ ڈویژن نے پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی) کے تعاون سے انجام دیا ہے۔ یہ آیوروید کو عالمی سطح پر لے جانے کے مواقع اور چنوتیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ وسیع مشاورت، بین الاقوامی معیارات اور شواہد پر مبنی تجزیے پر انحصار کرتا ہے۔

یہ رپورٹ تین ستونوں والے فریم ورک کو اپناتی ہے، جس میں شامل ہیں:

دستیابی- عالمی سطح پر رائج طریقہ کار اور افرادی قوت، عالمی برآمدات اور مینوفیکچرنگ (پیداوار)، بین الاقوامی تحقیق و ترقی (R&D)، اور معیاری عالمی تعلیم۔

قبولیت-  قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط کی پاسداری (تعمیل)، بین الاقوامی تعاون (تعلیمی و صنعتی)، انشورنس (بیمہ) کی کوریج، اور مقامی و ثقافتی مطابقت۔

ترسیل و اشاعت - برانڈ کی حکمتِ عملی کے تحت پوزیشننگ، عالمی سطح پر نمائش اور تشہیر، طبی سیاحت (میڈیکل ویلیو ٹریول)، اور عالمی اداروں میں موجودگی۔

یہ رپورٹ 2047 تک کے لیے ایک مرحلہ وار حکمت عملی  پیش کرتی ہے، جو کہ وکست بھارت @ 2047 کی تصوریت سے ہم آہنگ ہے۔

توقع ہے کہ یہ رپورٹ دیگر افراد کے علاوہ پالیسی سازوں، محققین، صنعتی شراکت داروں، ماہرینِ طب (پریکٹیشنرز) اور بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے ایک قیمتی دستاویز (وسیلہ) ثابت ہوگی۔ اس کا مقصد روایتی ادویات میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر بھارت کے مقام کو مضبوط بنانے کی سمت میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور مربوط کارروائی کو آسان بنانا ہے، اور یہ عالمی طریقہ کار، تحقیق، تعلیم، برآمدات، قواعد و ضوابط کی ہم آہنگی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے اہم پالیسی ترجیحات کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ رپورٹ 'ایک کرۂ ارض، ایک صحت' (ایک زمین، ایک صحت) کے وژن کے تئیں بھارت کے وسیع تر عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اپنی بھرپور علمی روایات کے ذریعے عالمی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے میں ملک کے کردار کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

مکمل رپورٹ یہاں ملاحظہ کریں: https://niti.gov.in/sites/default/files/2026-07/Strategic-Roadmap-for-Globalization-of-Ayurveda.pdf


**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9490


(रिलीज़ आईडी: 2280596) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil