ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 بھارتی ریلوے نے مالدہ ڈویژن میں سگنلنگ نظام کو جدید بنانے کے لیے 20 مقامات پر 274 کروڑ روپے کے الیکٹرانک انٹر لاکنگ منصوبے کی منظوری دی ہے

جدید کاری کا یہ منصوبہ مشرقی ریلوے کے ایک انتہائی مصروف راستوں  پر سگنلنگ نظام کو قابل بھروسہ ،مؤثر اور مرمت و دیکھ بھال میں سہولت کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 5:41PM by PIB Delhi

ریلویز کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور سگنلنگ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایک اہم اقدام کے طور پر  انڈین ریلوے نے مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن میں 20 مقامات پر ریلے بیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم کو جدید الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم سے تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس پر 274 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اس منصوبے کے تحت موجودہ ریلے روم/پینل انٹر لاکنگ (پی آئی/آر آر آئی) نظام کو مشرقی ریلوے کے ہائی یوٹی لائزیشن  نیٹ ورک(ایچ یو این ) روٹس پر واقع 18 ریلوے اسٹیشنوں اور 2 انٹرمیڈیٹ بلاک سگنلنگ(آئی بی ایس) مقامات پر الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم سے تبدیل کیا جائے گا۔

مصروف ترین راستوں پر  سگنلنگ انفراسٹرکچر کی جدید کاری

منظور شدہ منصوبے کے تحت مالدہ ڈویژن میں 20 فعال مقامات (18 اسٹیشنز اور 2 آئی بی ایس مقامات) پر روایتی ریلے بیسڈ سگنلنگ نظام کو جدید الیکٹرانک انٹر لاکنگ ٹیکنالوجی سے تبدیل کیا جائے گا۔

یہ جدید کاری سگنلنگ نظام کی اعتمادی، کارکردگی اور دیکھ بھال میں آسانی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی اور مشرقی ریلوے کے ایک مصروف ترین کوریڈور پر بڑھتی ہوئی مسافر اور مال بردار ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے ایک مضبوط تکنیکی بنیاد فراہم کرے گی۔

محفوظ، اسمارٹ اور زیادہ قابلِ  بھروسہ ریل سے  متعلق کارروائیاں

الیکٹرانک انٹر لاکنگ ایک جدید اور محفوظ سگنلنگ  ٹیکنالوجی ہے جو روٹ سیٹنگ اور سگنلنگ کے نظام کو خودکار بناتی ہے اور آلات کی خرابی یا انسانی غلطی کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔ یہ اپ گریڈڈ نظام آپریشنل لچک میں اضافہ کرے گا، خدمات میں رکاوٹوں کو کم کرے گا، خرابی کی صورت میں بحالی کے عمل کو تیز کرے گا اور ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو بہتر بنائے گا۔

یہ منصوبہ ہائی یو ٹی لائزیشن  نیٹ ورک روٹس پر ٹرینوں کی حفاظت کو یقینی  بنانے، آپریشنل کارکردگی کو مؤثر کرنے  اور ٹرینوں کی تیز اور قابلِ اعتماد نقل و حرکت میں مدد دے گا، جبکہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز جیسے کَوچ  اور دیگر جدید سگنلنگ نظاموں کے لیے بہتر تیاری بھی فراہم کرے گا۔

یہ منظوری انڈین ریلوے کے اس جاری مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد پورے قومی ریلوے نیٹ ورک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سگنلنگ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے، تاکہ  محفوظ،اسمارٹ  اور زیادہ مؤثر ریل آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔

*********

 

(ش ح۔ت ف۔م ذ)

U.R .9474


(रिलीज़ आईडी: 2280471) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Urdu , English , हिन्दी , Tamil , Kannada