کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ تجارت، وزارت آیوش اور آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے زیر اہتمام حکومت اور صنعت کے درمیان مشترکہ غور وخوض کے لیے سیشن کا انعقاد


متعلقہ فریقوں نے آیوش شعبے کی عالمی مسابقت کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 11:59AM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی وزارت کے محکمۂ تجارت نے وزارت آیوش اور آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل(اے آئی یو ایس ایچ ای ایکس سی آئی ایل) کے اشتراک سے یکم جولائی 2026 کو وانیجیہ بھون، نئی دہلی میں آیوش شعبے پر حکومت اور صنعت کے درمیان  تبادلۂ خیال کے لیے ایک مشترکہ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔

’روایتی صحت و تندرستی کے شعبے میں ہندوستان کی عالمی قیادت کو مضبوط بنانا: آیوش شعبے میں اختراع، معیار، برآمدات اور بین الاقوامی تعاون‘ کے موضوع پر منعقدہ اس سیشن میں 150 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جن میں حکومت کے سینئر عہدیدار، برآمد کنندگان، صنعت کار، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، محققین، صنعتی انجمنوں کے نمائندے، ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ فریقین شامل تھے۔  میٹنگ میں آیوش شعبے میں  ہندوستان کی عالمی قیادت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے آئندہ کا لائحۂ عمل زیر غور آیا۔

غوروخوض کےلیے منعقدہ اس سیشن میں ہندوستان کے آزاد تجارتی معاہدوں سے پیدا ہونے والے مواقع، آیوش کی عالمی برانڈنگ، برآمدات کے فروغ کے اقدامات، معیار کے ضوابط اور ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی کی تعمیل، آیوش کوالٹی مارک، سائنسی توثیق، اختراع، طبی مقصد کے سفر ، صحت و تندرستی کی خدمات، نیز ضابطہ جاتی اور منڈی تک رسائی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ حکومت، صنعت، تحقیقی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں نےہندوستانی آیوش مصنوعات اور خدمات کی عالمی مسابقت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عملی تجاویز پیش کیں۔

رکنِ پارلیمنٹ اور آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل(اے وائی یو ایس ایچ ای ایکس سی آئی ایل) کے چیئرمین ڈاکٹر انوراگ شرما نے خصوصی خطاب کرتے ہوئےروایتی طب کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قبولیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ہندوستان جامع صحت کی دیکھ بھال کے ایک قابلِ اعتماد عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے حکومت، صنعت اور تحقیقی اداروں کے درمیان مزید قریبی تعاون پر زور دیا تاکہ سائنسی توثیق، معیار کی یقین دہانی، اختراع اور عالمی برانڈنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے برآمد کنندگان کی معاونت کے لیے منڈی کی ترقی، صلاحیت سازی اور بین الاقوامی رسائی کے پروگراموں میں آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے کردار کو بھی نمایاں کیا۔

کلیدی خطاب کرتے ہوئے محکمۂ تجارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے آیوش شعبے کو برآمدات کے ایک ابھرتے ہوئے اور اعلیٰ امکانات کے حامل شعبے کے طور پر فروغ دینے کے لیے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقصد صرف برآمدات میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ ہندوستانی آیوش برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔انہوں نے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے آزاد تجارتی معاہدوں  کے نیٹ ورک سے پیدا ہونے والے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے صنعت سے اپیل کی کہ وہ اختراع، برانڈنگ، قدر میں اضافہ اور معیار پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستانی آیوش مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں ثالثوں، تجارتی سہولت کاروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی کامیابی کی داستانیں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مزید افراد اس شعبے سے وابستہ ہونے کی ترغیب حاصل کریں اور اس کی ترقی کو مزید تیز کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ محکمۂ تجارت، آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل(اے وائی یو ایس ایچ ای ایکس سی آئی ایل) کے اشتراک سے متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے، آگاہی پروگراموں اور صلاحیت سازی کے اقدامات کو جاری رکھے گا، تاکہ آیوش شعبے کی عالمی سطح پر توسیع میں بھرپور معاونت فراہم کی جا سکے۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے ہندوستانی آیوش مصنوعات اور خدمات کے معیار، برانڈنگ اور عالمی مسابقت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آیوش مارک اور آیوروید آہار جیسے اہم اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صنعت سے وابستہ تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ آیوروید اور دیگر روایتی نظام طب میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مصنوعات کے معیار، پیکیجنگ، برانڈنگ اور بین الاقوامی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے حکومت اور صنعت کے درمیان مسلسل  بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے بالخصوص برآمد کنندگان اور ایم ایس ایم ایز کے لیے صلاحیت سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اور بین الاقوامی معیار مقرر کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہندوستانی معیارات کو عالمی معیار کے مطابق ہم آہنگ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، تاکہ آیوش مصنوعات کو دنیا بھر میں زیادہ وسیع پیمانے پر قبولیت حاصل ہو سکے۔

سیشن کا اختتام ایک کھلے اور باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی اجلاس کے ساتھ ہوا، جس کے دوران برآمد کنندگان، صنعت کاروں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور دیگر متعلقہ فریقوں نے منڈی تک رسائی، ضابطہ جاتی سہولت، کاروبار میں آسانی، اختراع، برانڈنگ اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس غورخوض پر مبنی سیشن سے سامنے آنے والی سفارشات مستقبل کی پالیسی سازی، برآمدات کے فروغ سے متعلق اقدامات اور محکمۂ تجارت، وزارتِ آیوش اور آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل(اے وائی یو ایس ایچ ای ایکس سی آئی ایل) کی مشترکہ کوششوں کے لیے نہایت اہم رہنمائی فراہم کریں گی، تاکہ برانڈ انڈیا آیوش کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور روایتی صحت و تندرستی کے عالمی نظام میں بھارت کی قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PHRX.jpg

****

ش ح۔م ع ن-ع ن

U-9447


(रिलीज़ आईडी: 2280240) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil