صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے قومی فارمیسی کمیشن بل 2026 کے ترمیم شدہ مسودے پر شراکت داروں اور عوام سے آراء اور تجاویز طلب کیں
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 4:42PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتِ نے قومی فارمیسی کمیشن (این پی سی) کے قیام اور فارمیسی ایکٹ، 1948 کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے قومی فارمیسی کمیشن (این پی سی) بل، 2026 کے مسودے میں نظرِ ثانی کی ہے۔ یہ نظرِ ثانی عوامی مشاورت کے دوران موصول ہونے والی آراء اور تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں نظرِ ثانی شدہ مسودہ قومی فارمیسی کمیشن بل، 2026 کو یکم جولائی 2026 کو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی ویب سائٹ کے ‘‘نیوز اینڈ ہائی لائٹس’’ سیکشن میں عوامی نوٹس کے ذریعے جاری کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے۔
[https://www.mohfw-dohfw.gov.in/static/uploads/2026/07/e09761311aa45a6e996226aa33b2d87f.pdf]
یہ نوٹس عام لوگوں اور متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ مجوزہ قانون سازی کو مزید بہتر اور جامع بنانے کے لیے اپنی آراء اور تجاویز فراہم کریں۔تجاویز ای میل کے ذریعے so.ahssecn-mohfw[at]gov[dot]in پر یا ڈاک کے ذریعے انڈر سیکریٹری (AHS)، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، کرتویہ بھون-1، پہلی منزل، اے ونگ کے پتے پر بھیجی جا سکتی ہیں۔ خط یا ای میل کے موضوع میں ‘‘قومی فارمیسی کمیشن بل، 2026 پر آراء/تجاویز’’ درج کرنا ضروری ہے۔تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی2026 مقرر کی گئی ہے۔
***
ش ح۔۔ ت ف۔ ر ب
U-9413
(रिलीज़ आईडी: 2279985)
आगंतुक पटल : 8