سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کابینہ نے دلّی میں این ایچ-148اے ای کو دوارکا ایکسپریس وے (این ایچ-248 بی بی) سے نیلسن منڈیلا مارگ، وسنت کنج کو جوڑنے کے لیے چھ لین والی سڑک سرنگ کی تعمیر کو منظوری دی، جس کی مجموعی لمبائی 8.1 کلومیٹر اور لاگت 6,969.67 کروڑ روپے ہے اور اسے قومی شاہراہ این ایچ ( او ) اسکیم کے تحت ہائبرڈ اینوئٹی موڈ ( ایچ اے ایم ) پر تعمیر کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 3:13PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج دلّی میں نیلسن منڈیلا مارگ ، وسنت کنج کے ساتھ دوارکا ایکسپریس وے (این ایچ 248 بی بی) کو جوڑنے والی این ایچ-148 اے ای کے لیے 6 لین روڈ ٹنل کی تعمیر کو منظوری دی ہے ، جس کی کل پروجیکٹ لمبائی 8.1 کلومیٹر ہے اور جس پر این ایچ (او) اسکیم کے تحت ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر تعمیر میں 6969.67 کروڑ روپے کی کل سرمایہ جاتی لاگت آئے گی ۔
یہ منصوبہ مغربی دلّی اور جنوبی دلّی کے درمیان تیز رفتار رابطہ فراہم کرے گا اور یو ای آر-2/دوارکا ایکسپریس وے کو جنوبی دلّی کے وسنت کنج سے جوڑے گا۔ اس سے گڑگاؤں، دوارکا، آئی جی آئی ہوائی اڈہ اور مغربی دلّی سے جنوبی دلّی جانے والے ٹریفک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ زیرِ زمین دوہری ٹیوب والی سرنگ سطحی رکاوٹ کو کم سے کم رکھے گی، جس سے جنوبی رج فاریسٹ (سرنگ کا 1.98 کلومیٹر حصہ رج کے نیچے سے گزرے گا) ، محفوظ رہے گا ۔ این ایچ اے آئی نے ایمس اور مہی پال پور کے درمیان ایک ایلیویٹڈ کاریڈور بھی تجویز کی ہے۔ یہ رابطہ سرنگ کو باراپولہ ایلیویٹڈ روڈ سے جوڑے گا، جس کے ذریعے مغربی دلّی اور جنوبی دلّی کا مشرقی دلّی، غازی آباد اور نوئیڈا سے رابطہ قائم ہوگا۔
مجوزہ سرنگ ، رنگ پوری (جنوبی دلّی) رج سے گزرے گی اور اسے دوہری - ٹیوب والی سرنگ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی تعمیر ٹنل بورنگ مشین ( ٹی بی ایم ) کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ شیو مورتی انٹرچینج سے شروع ہوگی اور نیلسن منڈیلا مارگ اور مہی پال پور-چھترپور روڈ کے چوراہے سے پہلے اختتام پذیر ہوگی۔
اس چوراہے پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے نیلسن منڈیلا مارگ کے ساتھ 1.8 کلومیٹر طویل ایک ایلیویٹڈ روڈ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، چھترپور سے مہی پال پور کی جانب موجودہ فلائی اوور کے ساتھ ایک اضافی فلائی اوور بھی تجویز کیا گیا ہے۔ چھترپور کی جانب مڑنے والی ٹریفک کی سہولت کے لیے ایک ایلیویٹڈ یو ٹرن بھی تجویز کیا گیا ہے۔
مین کیریج وے کی لمبائی 6.3 کلومیٹر ہے۔ مجوزہ فلائی اوور اور مہی پال پور-چھترپور روڈ کے ساتھ ایلیویٹڈ یو ٹرن کو شامل کرتے ہوئے منصوبے کی مجموعی لمبائی 8.100 کلومیٹر ہوگی، جس میں 3.140 کلومیٹر سرنگ، 0.980 کلومیٹر سرنگ اپروچ ریمپ، 0.554 کلومیٹر آر ای وال کے ساتھ اپروچ، 2.556 کلومیٹر ایلیویٹڈ حصہ اور 0.870 کلومیٹر سطحی سڑک ( ایٹ – گریڈ روڈ ) شامل ہے۔
اندازہ ہے کہ قومی شاہراہ کے ہر لین-کلومیٹر کی تعمیر سے اوسطاً 264 افرادی قوت کا براہِ راست روزگار اور اوسطاً 55 افراد قوت کا بالواسطہ روزگار پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح اس منصوبے سے تقریباً 7.54 لاکھ افراد ی قوت براہِ راست اور 9.80 لاکھ افرادی قوت بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مجوزہ تیز رفتار راہداری کے اطراف اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث یہ منصوبہ مزید روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
شیو مورتی انٹرچینج/دوارکا ایکسپریس وے اور نیلسن منڈیلا مارگ/وسنت کنج کے درمیان مجوزہ سرنگ کے منصوبے کے روٹ کا نقشہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ م م ۔ ع ا )
U.No.9404
(रिलीज़ आईडी: 2279874)
आगंतुक पटल : 10