وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا کے 11 برس مکمل ہونےپر کہا کہ اس پہل نے حکمرانی کو یکسر تبدیل کیا ہے ، شہریوں کو بااختیار بنایا ہے اور وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوطی فراہم کی  ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 JUL 2026 12:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیجیٹل انڈیا پہل کے 11 سال پورے ہونے کے موقع پر حکمرانی ، عوامی خدمات کی فراہمی اور شہریوں کی زندگیوں پر اس کے تبدیلی لانے والے اثرات کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ملک بھر میں ہمہ جہت ترقی کو تیز کرتے ہوئے اسے مزید شفاف ، موثر اور شہریوں پر مرکوز بنا کر حکمرانی کی ایک نئی تعریف رقم کی ہے۔  جناب مودی  نے کہا کہ اس پہل نے زندگی کے ہر پہلو کو چھو لیا ہے ، بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور شفاف براہ راست فوائد کی منتقلی سے لے کر ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی توسیع تک ، ٹیکنالوجی کو "زندگی گزارنے میں آسانی" کو بڑھانے کے لیے ایک طاقتور وسیلہ بنا دیا ہے ۔

وزیر اعظم نے اس بات کا بھی  تذکرہ  کیا کہ ایک ارب سے زیادہ ہندوستانیوں کی طرف سے ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنانے سے تبدیلی آئی ہے ، جس سے ڈیجیٹل انڈیا ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کے لیے ایک مضبوط بنیاد بن گیا ہے ۔  جناب مودی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے اختراع کی لہر کو ملک کے ہر حصے ، خاص طور پر گاؤوں اور دوسرے درجے اور تیسرے درجے  کے شہروں تک پہنچایا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھر کے نوجوان کاروباری افراد ، اسٹارٹ اپ اور اختراع کار دنیا کے کچھ انتہائی اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حل تیار کر رہے ہیں ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ اس پہل نے تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، زراعت ، تجارت اور عوامی خدمات کی فراہمی جیسے اہم شعبوں کو مضبوطی عطا کی ہے  ،اور جس سے حکمرانی کو زیادہ قابل رسائی ، شفاف اور موثر بنایا گیا ہے ۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت  کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب مودی نے اس بات  کاذکر کیا کہ  مصنوعی ذہانت (اے آئی) سیمی کنڈکٹر اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبوں میں ملک کی ترقی مواقع کے لیے نئے راستے کھولے گی ۔ انہوں نے ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جہاں ٹیکنالوجی انسانیت کی خدمت کرے ، ہر شہری کو بااختیار بنائے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
آج ، ہم ڈیجیٹل انڈیا پہل کے آغاز کے 11 سال مکمل کر رہے  ہیں ۔ اس پہل نے حکمرانی کی نئی تعریف رقم کی  ہے ، شہریوں کو بااختیار بنایا ہے اور ہمہ جہت ترقی کو تیز کیا ہے ۔ اس نے زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کیا ہے  ۔ بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور براہ راست فائدے کی منتقلی سے لے کر شفافیت کے ساتھ مستفیدین تک پہنچنے سے لے کر توسیع پذیر ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے تک ، ٹیکنالوجی 'زندگی گزارنے میں آسانی' کو آگے بڑھانے کے لیے ایک طاقتور وسیلہ   بن گئی ہے ۔

ڈیجیٹل انڈیا نے اختراع کی لہر کو ہندوستان کے تمام حصوں ، خاص طور پر گاؤوں دوسرے درجے اور تیسرے درجے تک کے شہروں تک پہنچایا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے نوجوان کاروباری افراد ، اسٹارٹ اپس اور اختراع کار ہمارے کرہ ارض کو درپیش اہم چیلنجوں کا حل پیش کر رہے ہیں ۔ اس پہل نے تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، زراعت ، تجارت اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط کیا ہے ، جس سے حکمرانی کو زیادہ شفاف ، موثر اور قابل رسائی بنایا گیا ہے ۔
ڈیجیٹل دنیا میں ہماری پیش رفت نے اس بات کو  بھی یقینی بنایا ہے کہ ہندوستان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اے آئی ، سیمی کنڈکٹر ، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ اس سے بھی ترقی اور مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ ہماری توجہ ایک ایسے مستقبل کی تخلیق پر مرکوز رہے گی جہاں ٹیکنالوجی انسانیت کی خدمت کرے ، ہر شہری کو بااختیار بنائے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے۔

جب ایک ارب سے زیادہ لوگ ٹیکنالوجی کو اپناتے ہیں ، تو اس کا اثر تبدیلی لانے والا ہوتا ہے!

#11YearsOfDigitalIndia

ڈیجیٹل انڈیا ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی مضبوط بنیاد ہے۔ پچھلے 11 برسوں  میں، اس نے غریبوں اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپٹیکل فائبر نیٹ ورکس کی توسیع سے لے کر ڈیجیٹل لین دین تک، اس پہل کی بے مثال کامیابی نے ہندوستان کی طرف عالمی توجہ مبذول کرائی ہے۔

#11YearsOfDigitalIndia

*******

ش ح۔  ش م۔ خ م

UN-NO-9389


(रिलीज़ आईडी: 2279773) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , Bengali-TR , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam