قانون اور انصاف کی وزارت
ایتھنول کی تقسیم سے متعلق بی پی سی ایل کی خصوصی درخواست اجازت اپیل پر معزز سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالہ سے وضاحت
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 9:29PM by PIB Delhi
ایتھنول کی تقسیم سے متعلق معاملے میں آئل مارکیٹنگ کمپنی (بی پی سی ایل) کی خصوصی درخواست اجازت اپیل ( ایس ایل پی) پر معزز سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل برائے ہند کے دفتر نے 30 جون 2026 کو ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی بعض خبروں کا نوٹس لیا ہے، جن میں ایتھنول کی تقسیم سے متعلق معاملہ میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (بی پی سی ایل) کی جانب سے دائر خصوصی درخواست اجازت اپیل (ایس ایل پی) کی سماعت کے دوران معزز سپریم کورٹ کے روبرو معزز اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کا20 فیصد ایتھنول آمیزہ پٹرول (ای20) پروگرام‘ابھی بھی ایک جاری تجربہ ہے’ اور ‘‘اس پالیسی کے اثرات اگلے سال تک زیادہ واضح ہوں گے۔’’یہ رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور معزز عدالت کے سامنے پیش کیے گئے اصل مؤقف سے کسی بھی طرح مطابقت نہیں رکھتیں۔
سماعت کے دوران معزز اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وقف شدہ ایتھنول پلانٹس ( ڈی ای پی) کو ایتھنول کی تقسیم سے متعلق یکساں نوعیت کے قانونی معاملات مختلف ہائی کورٹس میں زیرسماعت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام مقدمات کو معزز سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کے لیے ٹرانسفر پٹیشنز دائر کی جا رہی ہیں، تاکہ ایک ہی معاہداتی ڈھانچے سے متعلق قانون کی مشترکہ تشریح کے سوالات پر یکجا طور پر غور کیا جا سکے، متوازی عدالتی کارروائیوں اور ممکنہ طور پر متضاد فیصلوں سے بچا جا سکے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اس اقدام سے مقدمات کے جلد تصفیہ میں مدد ملنے کا امکان ہے تاکہ قومی سطح کے ایتھنول آمیزہ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت سال بھر پٹرول میں20 فیصد ایتھنول آمیزش برقرار رکھنے کے لیے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایتھنول کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
ان دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے معزز سپریم کورٹ نے رائے ظاہر کی کہ مجوزہ ٹرانسفر پٹیشنز دائر کی جائیں اور موجودہ معاملہ کے تناظر میں موجودہ ایتھنول سپلائی سال (2025-26) کے لیے ایتھنول کی تقسیم سے متعلق اسٹیٹس کو برقرار رکھا جائے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ سماعت کے کسی بھی مرحلے پر یہ مؤقف اختیار نہیں کیا گیا کہ حکومت کاایتھنول آمیزہ پٹرول (ای بی پی) پروگرام یاای 20 آمیزش پروگرام ایک‘‘تجربہ’’ ہے۔
اس بات کی دوٹوک وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ تاثر دینا کہ حکومت نے معزز سپریم کورٹ کے سامنے ای20 پروگرام کو ایک ‘‘تجربہ’’ قرار دیا، سراسر غلط ہے اور یہ حکومت ہند کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتا۔
ذرائع ابلاغ سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ بالخصوص اہم قومی پالیسی اقدامات سے متعلق عدالتی کارروائیوں کی رپورٹنگ مکمل درستگی اور ذمہ داری کے ساتھ کریں۔
********
ش ح- ظ الف- ع ن
UR-9380
(रिलीज़ आईडी: 2279684)
आगंतुक पटल : 16