ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے جنوب مشرقی ریلوے میں تقریباً 1,700 روٹ کلومیٹر پر محیط 200 کروڑ  روپےکے آپٹیکل فائبر کیبل پروجیکٹ کی منظوری دی

اس پروجیکٹ کے تحت 48 فائبر او ایف سی بیک بون نیٹ ورک بچھایا جائے گا جو آدرا، چکردھرپور، کھڑگپور اور رانچی ڈویژنز پر محیط ہوگا۔ اس کا مقصد ریلوے مواصلاتی نظام کو مزید تیز، مؤثر اور قابلِ اعتماد بنانا ہے، تاکہ آپریشنل ہم آہنگی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جا سکے

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 5:57PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے اپنے ڈیجیٹل مواصلاتی طاقت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوب مشرقی ریلوے میں بقیہ 48 فائبر آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) بچھانے کے پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کی لاگت 200 کروڑ  روپےہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت 1,696.2 روٹ کلومیٹر کے دائرہ کار میں 48 فائبر او ایف سی کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی، جو جنوب مشرقی ریلوے کے چار بڑے ڈویژنز پر محیط ہوگی۔ اس اقدام سے محفوظ، مؤثر اور ٹیکنالوجی پر مبنی ریلوے آپریشنز کے لیے درکار مواصلاتی نظام مزید مستحکم ہوگا۔

مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا منصوبہ

منظور شدہ کام درج ذیل ڈویژنز میں او ایف سی تنصیب پر مشتمل ہے:

  • آدرا ڈویژن: 545.4 روٹ کلومیٹر
  • چکر دھرپور ڈویژن: 392.3 روٹ کلومیٹر
  • کھڑگپور ڈویژن: 339.9 روٹ کلومیٹر
  • رانچی ڈویژن: 418.6 روٹ کلومیٹر

ان تمام کاموں کے نتیجے میں مجموعی طور پر جنوب مشرقی ریلوے کے 1,696.2 روٹ کلومیٹر پر مواصلاتی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا۔

محفوظ اور جدید ریلوے کے کام کاج میں معاونت

یہ جدید فائبر آپٹک بنیادی ڈھانچہ ریلوے کے کام کاج  کے لیے ایک مضبوط اور اعلیٰ صلاحیت کا حامل مواصلاتی نیٹ ورک فراہم کرے گا۔ اس سے مواصلاتی نظام کی قابلِ اعتمادیت اور پائیداری  میں اضافہ ہوگا، آپریشنل ڈیٹا کی تیز تر ترسیل ممکن ہوگی، اور اسٹیشنز، کنٹرول دفاتر اور فیلڈ یونٹس کے درمیان بہتر رابطہ قائم ہوگا۔

یہ پروجیکٹ جدید ریلوے ٹیکنالوجیز کی معاونت کرے گا، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گا اور جنوب مشرقی ریلوے نیٹ ورک میں مستقبل کی توسیع کے لیے ڈیجیٹل بنیادوں کو مضبوط کرے گا۔

یہ منظوری بھارتی ریلوے کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد جدید مواصلاتی نظام کے ذریعے بنیادی ریلوے ڈھانچے کو جدید تر بنانا ہے، تاکہ ملک بھر میں محفوظ، اسمارٹ اور زیادہ مؤثر ٹرین آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔

***************

 

 

(ش ح۔م ع۔ ا ک م)

                                                                                                                                                                                                                                                             U: 9359


(रिलीज़ आईडी: 2279514) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada