ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے بہار میں مسافروں اور مال بردار ٹریفک کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 499 کروڑ روپے کے مانسی-سہرسا ڈبلنگ پروجیکٹ کو منظوری دی


بھیڑ کو کم کرنے ، لائن کی صلاحیت بڑھانے اور گندم ، مکئی ، سیمنٹ ، کھاد اور چینی سمیت ضروری اشیاء کی نقل و حرکت میں مدد فراہم کرنے کے لیے 44 کلومیٹر سے زیادہ کے ڈبلنگ پروجیکٹ کی منظوری

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 6:00PM by PIB Delhi

بہار میں ریلوے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر، بھارتی ریلوے نے ایسٹ سنٹرل ریلوے کے  مانسی–سہرسہ سیکشن  کی  44.40 کلومیٹر لائن کی ڈبلنگ  کو منظوری دے دی ہے، جس کی لاگت تقریباً  499 کروڑ  روپے ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد لائن کی گنجائش میں اضافہ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور اس اہم روٹ پر مسافروں اور مال برداری کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔

مصروف ریلوے کوریڈور کی صلاحیت میں اضافہ

مانسی–سہرسہ سیکشن اس وقت مانسی–سرائے گڑھ روٹ پر ایک سنگل لائن کوریڈور کے طور پر کام کر رہا ہے، جہاں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی بھاری ٹریفک موجود ہے۔ اس سیکشن پر روزانہ  24 جوڑی مسافر ٹرینیں  چلتی ہیں، جبکہ یہاں سے گندم، مکئی، بیلسٹ، اُبالا ہوا چاول، سیمنٹ، کھاد، چاول، نمک، ریت، پتھر اور چینی جیسے ضروری سامان کی ترسیل بھی ہوتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں اس لائن کی گنجائش کا استعمال پہلے ہی  108.11 فیصد  تک پہنچ چکا ہے، جس کے بارے میں  2028-29 تک بڑھ کر  119.34 فیصد  تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ اعداد و شماراس بات کی اہمیت ظاہر کرتے ہیں کہ اس روٹ پر اضافی ریلوے گنجائش کی فوری ضرورت ہے۔

مسافروں  کی نقل وحمل اور مال برداری خدمات میں بہتری

اس ڈبلنگ پروجیکٹ سے اضافی ٹریک دستیاب ہوگا، جس کے نتیجے میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت زیادہ ہموار اور بلارکاوٹ ہوسکے گی اور آپریشنل رکاوٹیں کم ہوں گی۔ اس سے ٹرینوں کی وقت کی پابندی بہتر ہوگی، آپریشنل لچک بڑھے گی اور خطے میں ریلوے ٹریفک کی مستقبل کی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔

پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد توقع ہے کہ سالانہ اضافی  1.764 ملین ٹن (ایم ٹی پی اے) مال برداری کی گنجائش پیدا ہوگی، جس سے زرعی مصنوعات، تعمیراتی مواد اور دیگر اہم شعبوں کی لاجسٹکس میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ پروجیکٹ  بھارتی ریلوے کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد زیادہ طلب والے روٹس پر گنجائش میں اضافہ کرنا، خدمات کی بہتری اور ملک بھر میں مسافروں اور مال برداری کے لیے زیادہ تیز، محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنا ہے۔

  ***

 (ش ح ۔  م م ع۔ت ا)

U. No.9357


(रिलीज़ आईडी: 2279510) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada