ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے مشرقی ریلوے کے ہائی ڈینسٹی اور انتہائی استعمال شدہ راستوں پر 432 کروڑ روپے کے الیکٹرانک انٹر لاکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دے دی


یہ پروجیکٹ آسنسول ڈویژن میں 27 مقامات پر ریلے بیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم کو جدید الیکٹرانک انٹر لاکنگ نظام سے تبدیل کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 5:58PM by PIB Delhi

 بھارتی ریلوے نے 432 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مشرقی ریلوے کے آسنسول ڈویژن میں ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک(ایچ ڈی این) اور ہائیلی یوزڈ نیٹ ورک (ایچ یو این) روٹس پر 27 اسٹیشنز/کیبنز (بشمول آئی بی ایس 1 مقام) پر ریلے بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم کو الیکٹرانک انٹرلاکنگ(ای آئی) سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس منظور شدہ پروجیکٹ میں 28 ریلے بیسڈ انٹرلاکنگ تنصیبات (27پی آئی اور آر آرآئی  اور 1آئی بی ایس) کو جدید الیکٹرانک انٹرلاکنگ نظام سے تبدیل کیا جائے گا، جس سے ٹرین آپریشنز کی حفاظت، قابلِ اعتمادیت اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ پروجیکٹ  بھارتی ریلوے کے جاری پروگرام کا ایک  حصہ ہے، جس کے تحت ایچ ڈی این اور ایچ یو این روٹس پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ سسٹمز متعارف کرائے جا رہے ہیں، جہاں پہلے ہی جدید سگنلنگ نظام جیسے  کَوَچ ،  آٹومیٹک بلاک سگنلنگ (اے بی ایس)  اور  سنٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول (سی ٹی سی)  نافذ کیے جا رہے ہیں۔

الیکٹرانک انٹرلاکنگ ایک جدید سگنلنگ ٹیکنالوجی ہے جو پرانے ریلے بیسڈ نظام کو کمپیوٹر پر مبنی انٹرلاکنگ سے تبدیل کرتی ہے۔ یہ نظام زیادہ قابلِ اعتماد، تیز تر خرابی کی تشخیص، آسان مرمت اور بہتر آپریشنل لچک فراہم کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے ریلوے کی حفاظت مزید مضبوط ہوگی اور ملک کے مصروف ترین ریلوے حصوں میں ٹرینوں کی گنجائش اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

 ***

 (ش ح ۔  م م ع۔ت ا)

U. No.9356


(रिलीज़ आईडी: 2279502) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada