عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ای-گورننس پر 29 ویں قومی کانفرنس کل جے پور میں شروع ہو رہی ہے
راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جس کا موضوع ‘وِکست بھارت 2047: مصنوعی ذہانت سے مزین، اعداد و شمار پر مبنی اور محفوظ ڈیجیٹل حکمرانی’ ہے
عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس تقریب کے دوران ای-گورننس 2026 کے قومی اعزازات سے نوازیں گے
اس موقع پر 40 سے زائد نمائشیں پیش کی جائیں گی، جن میں انعام یافتہ اقدامات اور جدید ڈیجیٹل حکمرانی کے حل شامل ہوں گے، یہ نمائشیں محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات، وزارتِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی، حکومتِ راجستھان، نیز دیگر مرکزی و ریاستی محکموں اور ممتاز تحقیقی اداروں کی جانب سے پیش کی جائیں گی
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 3:55PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات اور وزارتِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی، حکومتِ راجستھان کے اشتراک سے 29ویں قومی کانفرنس برائے ای-گورننس (2026) کا انعقاد یکم تا 2 جولائی2026 کو جے پور، راجستھان میں کر رہے ہیں۔ امسال کانفرنس کا موضوع ’وِکست بھارت 2047: مصنوعی ذہانت سے مزین، اعداد و شمار پر مبنی اور محفوظ ڈیجیٹل حکمرانی‘ ہے۔
اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما کریں گے۔ اس موقع پر راجستھان حکومت کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی و مواصلات کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کی شرکت بھی متوقع ہے۔
کانفرنس کے دوران ای-گورننس 2026 کے قومی اعزازات 17 مثالی اقدامات کو دیے جائیں گے۔ ان اعزازات میں10 طلائی، 6 نقرئی اور 1 جوری ایوارڈ شامل ہیں، جو سات مختلف زمروں میں دیے جائیں گے۔ یہ اعزازات مرکزی وزارتوں و محکموں، ریاستی و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، ضلع انتظامیہ، گرام پنچایتوں اور علمی و تحقیقی اداروں کو دیے جائیں گے۔ یہ اعزازات ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہاتھوں دیے جائیں گے، جو وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارتِ ارضی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیرِ اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، اور عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلائی کے وزیر مملکت ہیں۔
اس کانفرنس کا مقصد سرکاری اہلکاروں، صنعت کے ماہرین اور ماہرینِ تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ایسے جدید اور انقلابی طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنا ہے جن کے ذریعے بھارت میں محفوظ اور پائیدار ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، تاکہ وِکست بھارت کے وژن کو تقویت ملے۔
کانفرنس میں6 مکمل اجلاس اور 6 بریک آؤٹ سیشنز شامل ہوں گے۔ مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد مقررین اپنے تجربات شیئر کریں گے اور مختلف ذیلی موضوعات پر بہترین عملی طریقوں کو پیش کریں گے، جن میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:
مکمل اجلاس:
- سب کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حکمرانی
- ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنا ، اہم عوامی خدمات میں صوتی اولیت پر مبنی حل
- جدید ٹیکنالوجی اور کوانٹم پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی
- اسمارٹ پولیسنگ اور عوامی تحفظ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال
- شہری مرکوز حکمرانی: شمولیتی طرزِ حکمرانی
- اسکولی تعلیم تک رسائی اور معیار میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل اقدامات
ذیلی (بریک آؤٹ)اجلاس:
- ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری ترقی کی سمت میں تبدیلی
- محفوظ عوامی خدمات کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ
- نچلی سطح کی حکمرانی: ڈیجیٹل، غیر مرکزیت پر مبنی اور اعداد و شمار سے رہنمائی حاصل کرنے والی حکمرانی
- ای-گورننس کے اقدامات میں عمدگی، این اے ای جی 2026 کے طلائی ایوارڈ یافتگان (حصہ اوّل)
- ای-گورننس کے اقدامات میں عمدگی، این اے ای جی 2026 کے طلائی ایوارڈ یافتگان (حصہ دوم)
- نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جدت کو فروغ دینا اور حکمرانی میں تبدیلی لانا
یہ کانفرنس جدید ترین ٹیکنالوجی کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مؤثر طور پر شامل کرنے کے موضوع پر گہرے تبادلۂ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ صنعت کے ماہرین اپنے علم اور تجربات کی روشنی میں بھارت میں ای-گورننس کے مستقبل سے متعلق قیمتی آراء اور نقطۂ نظر پیش کریں گے۔ اس کانفرنس میں80 سے زائد مرکزی وزارتوں و محکموں، 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں بھارت کی ای-گورننس کے شعبے میں کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا، جس میں وال آف فیم بھی شامل ہوگا، جہاں گزشتہ کانفرنسوں کی جھلکیاں اور گزشتہ برسوں کے ایوارڈ یافتگان کو نمایاں کیا جائے گا۔
کانفرنس سے محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی سیکریٹری محترمہ نیویدیتا شکلا ورما، وزارتِ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے سیکریٹری جناب ایس کرشنن اور حکومتِ راجستھان کے چیف سیکریٹری جناب وی سر ی نواس خطاب کریں گے۔ جے پور اعلامیہ برائے ای-گورننس 2026 پر محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ سریتا چوہان اظہارِ خیال کریں گی۔
*********
ش ح۔م ح۔ش ت
Urdu No-9345
(रिलीज़ आईडी: 2279404)
आगंतुक पटल : 13