وزارت دفاع
بھارتی ساحلی گارڈنے منگلورو کے ساحل کے قریب خراب موسمی حالات میں پھنسے چھ ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 2:02PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی گارڈ نے 29 جون 2026 کو منگلورو کے ساحل کے قریب ایک سخت سمندری تلاش اور بچاؤ(ایس اے آر) کارروائی کے دوران مصیبت میں پھنسے بھارتی ماہی گیر کشتی منجو ماتھا (آئی ایف بی ایم ایم) کے چھ ماہی گیروں کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت بچا لیاہے۔
بھارتی ساحلی گارڈ کے جہاز آئی سی جی ایس سچیت کو تقریباً شام 4 بجے سورتکل کے ساحل سے تقریباً 33 ناٹیکل میل دور موجود ایک ماہی گیر کشتی سے وی ایچ ایف ریڈیو کے ذریعے ہنگامی پیغام موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ خراب سمندری حالات کے باعث کشتی میں زیادہ مقدار میں پانی داخل ہو گیا ہے اور اس کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جس سے کشتی میں سوار تمام چھ افراد کی جانوں کو فوری خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی بھارتی ساحلی گارڈ نے بغیر کسی تاخیر کے اپنے جہاز کا رخ متاثرہ کشتی کی جانب موڑ دیا اور اس تک پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔
41M4.jpeg)
شدید خراب موسمی حالات، جن میں طغیانی زدہ سمندر، تیز ہوائیں اور کچھ زیادہ صاف نہ دکھنے والی صورتحال شامل تھیں کے باوجود آئی سی جی ایس سچیت کے عملے نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائی انجام دی۔ عملے نے خراب سمندری حالات میں استعمال کے لیے تیار کیے گئے ریموٹ سے چلنے والے لائف بوائز کی مدد سے پھنسے ہوئے ماہی گیروں تک محفوظ طریقے سے رسائی حاصل کی اور انہیں بحفاظت نکال لیا۔ شام 6 بجے تک تمام چھ ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس کے بعد آئی سی جی ایس سچیت ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل پر اتارنے کے لیے نیو منگلوروکی بندرگاہ کی جانب روانہ ہو گیا۔
یہ کارروائی سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھارتی ساحلی گارڈ کے غیرمتزلزل عزم کا واضح مظہر ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو ساحلی گارڈ کے اہلکاروں کی جرأت، اعلیٰ تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مؤثر طور پر یکجا کر کے انتہائی دشوار سمندری ہنگامی حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
4RA0.jpeg)
***
(ش ح ۔ م م ع۔ت ا)
U. No.9336
(रिलीज़ आईडी: 2279335)
आगंतुक पटल : 8