خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کےزیر اہتمام برکس خواتین ورکنگ گروپ کی تیسری تیاری پر مبنی میٹنگ


برکس کے رکن ممالک نے 6 سے 9 جولائی 2026 تک کیرالہ کے شہر کوچی میں ہونے والے برکس ویمن ٹریک  میٹنگوں سے قبل تعاون کو مضبوط بنانے اور اتفاق رائے قائم کرنے پر تبادلۂ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 9:53PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے ہندوستان کی برکس صدارت کے تحت ’لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کی بنیادوں کی تعمیر‘ کے موضوع پر 29 جون 2026 کو ورچوئل وسیلے سے ’برکس ویمن ٹریک‘ کے تیسری تیاری پر مبنی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اجلاس کی صدارت خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب انل ملک نے کی۔ انہوں نے اس میٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیرالہ کے شہر کوچی میں 6 سے 9 جولائی 2026 تک منعقد ہونے والے برکس خواتین ورکنگ گروپ  کےاجلاس اور برکس خواتین وزارتی اجلاس کی تیاری کے لیے نہایت اہم ہے۔

 میٹنگ میں ترجیحی شعبوں اور اہم نتائج سے متعلق پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں بہترین طریقۂ کار کے ڈیجیٹل ذخیرے اور برکس خواتین کی استعداد سازی کے رہنما اصول شامل ہیں۔ برکس کے رکن ممالک نے اپنی قیمتی آرا پیش کیں اور باہمی تعاون اور اتفاق رائے پر مبنی نتائج کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

رکن ممالک نے برکس کی صدارت سنبھالنے پر ہندوستان کو مبارک باد  پیش کی، ویمن ٹریک کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مسلسل عزم کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے صدر نے تمام شریک وفود کا ان کے تعمیری تعاون پر شکریہ ادا کیا اور برکس ممالک میں خواتین کی قیادت پر مبنی ترقی کے فروغ کے لیے عملی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

***

ش ح۔م ع ن ۔ رض

U-9329


(रिलीज़ आईडी: 2279273) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam