زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کل ہریانہ کا دورہ کریں گے
جناب شیوراج سنگھ چوہان ’کھیت بچاؤ ابھیان‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کر کےکسانوں سے براہ راست تبادلہ خیال کریں گے
ہریانہ کے ضلع ریواڑی کے باول میں ایک ماہ پر محیط ملک گیر مہم کی اختتامی تقریب کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
29 JUN 2026 9:35PM by PIB Delhi
زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان 30 جون کو ہریانہ کے ضلع ریواڑی کے قصبہ باول کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ’کھیت بچاؤ ابھیان‘کی اہم اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ کسانوں، زرعی سائنس دانوں اور ماہرین سے براہ راست تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔
’کھیت بچاؤ ابھیان‘کی اختتامی تقریب 30 جون کی صبح ریواڑی کے باول میں منعقد ہوگی۔ جناب چوہان صبح 9:30 بجے باول پہنچیں گے۔ آمد کے بعد وہ سب سے پہلے زرعی نمونوں اور مختلف اسٹالز پر مشتمل نمائش کا دورہ کریں گے، جس میں جدید زرعی طریقوں، مٹی کی صحت کے انتظام، فصلوں کے تحفظ، مویشی پروری اور دیہی روزگار سے متعلق اقدامات کی نمائش کی جائے گی۔
نمائش کے دورے کے بعد مرکزی وزیر ’کھیت بچاؤ ابھیان‘ کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں مہم کے دوران حاصل ہونے والے تجربات، کامیاب اقدامات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اپنے خطاب اور گفتگو کے دوران جناب چوہان کسانوں سے کھیتوں کے تحفظ، فصلوں کے نقصانات میں کمی، نامیاتی اور سائنسی کاشتکاری کے فروغ اور دیہی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے، تاکہ سرکاری اسکیموں کے فوائد براہ راست اور مؤثر انداز میں کسانوں تک پہنچ سکیں۔
ہریانہ کے وزیر زراعت جناب شیام سنگھ رانا بھی مختلف زرعی اداروں کے سائنس دانوں، حکام اور ماہرین کے ساتھ مقرر کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ ’کھیت بچاؤ ابھیان‘کے دوران کیے گئے اقدامات اور نافذ کیے گئے مثالی منصوبوں کو پیش کریں گے۔ پروگرام میں مٹی کی جانچ، فصلوں میں تنوع، بہتر بیجوں کی اقسام، آبپاشی کے انتظام، مویشیوں کے تحفظ اور کسانوں کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں پرنمائش اور مباحثے بھی ہوں گے۔ مقامی کسان بھی اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے تاکہ خطے میں اختیار کی گئی کامیاب زرعی سرگرمیوں کو دیگر اضلاع میں بھی اپنایا جا سکے۔
***
ش ح۔م ع ن ۔ رض
U-9325
(रिलीज़ आईडी: 2279267)
आगंतुक पटल : 20