زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کایکم جولائی کو اروناچل پردیش کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ


مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 30 جون کو گوہاٹی میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کا شمال مشرقی خطے کا دو روزہ دورہ

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 9:33PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پرزراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر  جناب شیوراج سنگھ چوہان شمال مشرقی خطے کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ جناب چوہان 30 جون کو نئی دہلی سے روانہ ہوں گے اور اسی روز آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یکم جولائی کو وہ اروناچل پردیش کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ،تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں مرکزی حکومت متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے اور بروقت فیصلے کرنے کے ذریعے امدادی اور بازآبادکاری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کے لیے پرعزم ہے۔ آسام اور اروناچل پردیش میں سیلاب کی سنگین صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا براہ راست جائزہ لیں۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق جناب شیوراج سنگھ چوہان 30 جون کو نئی دہلی سے گوہاٹی پہنچیں گے، جہاں وہ آسام سرکار کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آسام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کے باعث فصلوں، دیہات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا، جاری امدادی کارروائیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مزید امداد و مداخلت کی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔

آسام میں جائزہ اجلاس کے بعد جناب چوہان یکم جولائی کو اروناچل پردیش کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ متاثرہ دیہات، زرعی اراضی اور امدادی کیمپوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فضائی اور زمینی دونوں سطحوں پر سروے کریں گے۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیر متاثرہ کسانوں، مقامی باشندوں، خواتین کے گروپوں اور نوجوانوں سے براہ راست ملاقات کریں گے تاکہ اب تک کیے گئے امدادی اقدامات کی مؤثریت کا جائزہ لیا جا سکے اور فوری طور پر درکار اضافی امداد کی نشاندہی کی جا سکے۔

اس کے علاوہ  اسی روز جناب چوہان اروناچل پردیش حکومت کے وزراء، سینئر حکام اور دیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ، متاثرہ کسانوں کو معاوضے اور فصل بیمہ کی ادائیگی، سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں، پلوں اور حفاظتی پشتوں  کی بحالی، نیز دیہی بنیادی ڈھانچے کی ازسر نو تعمیر کے لیے حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔  

***

ش ح۔م ع ن ۔ رض

U-9326


(रिलीज़ आईडी: 2279265) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Manipuri , Gujarati