بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایف سی اور آر ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے انضمام کی اسکیم منظور

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 9:28AM by PIB Delhi

 پاور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی)  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور  آر ای سی لمیٹڈ (آر ای سی)  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  کمپنیز ایکٹ، 2013  کی دفعات 230 تا 232 اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت آر ای سی (منتقل کنندہ کمپنی) کے پی ایف سی (منتقلی حاصل کرنے والی کمپنی) میں انضمام اور دونوں کمپنیوں کے متعلقہ حصص یافتگان اور قرض دہندگان کے لیے مجوزہ  اسکیم آف مرجر (انضمام کی اسکیم)  کی منظوری دے دی ہے۔ آر ای سی کے پی ایف سی میں انضمام کے نتیجے میں ایک ایسا مالیاتی ادارہ وجود میں آئے گا ،جس کا مجموعی قرضہ جاتی پورٹ فولیو  11 لاکھ کروڑ روپے  سے زیادہ ہوگا۔

یہ انضمامی اسکیم متعدد شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے، جن میں قابل اطلاق قوانین کے تحت درکار تمام منظوریوں اور رضامندیوں کا حصول شامل ہے۔ ان میں دونوں کمپنیوں کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان کی منظوری، نیز تمام متعلقہ ریگولیٹری اور سرکاری اداروں کی منظوری بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ انضمام کے بعد تشکیل پانے والا ادارہ  کمپنیز ایکٹ، 2013  کے تحت ’’سرکاری کمپنی‘‘ کی حیثیت برقرار رکھے گا اور حکومت ہند براہ راست یا بالواسطہ طور پر اس میں اکثریتی ووٹنگ حقوق اور کنٹرول برقرار رکھے گی۔

اسکیم اور مشترکہ قدر بندی (ویلیوایشن) رپورٹ کے مطابق آر ای سی کے پی ایف سی میں مجوزہ انضمام کے لیے شیئر ایکسچینج ریشو یہ ہوگا کہ آر ای سی کے ہر  100 مکمل طور پر ادا شدہ ایکویٹی حصص  ،ہر حصص کی مالیت 10 روپے کے بدلے پی ایف سی کے  88 مکمل طور پر ادا شدہ ایکویٹی حصص  ،ہر حصص کی مالیت 10 روپے جاری کیے جائیں گے۔ یہ حصص آر ای سی کے ان حصص یافتگان کو جاری کیے جائیں گے ،جو اس  ریکارڈ تاریخ  پر حصص کے مالک ہوں گے، جس کا تعین مستقبل میں پی ایف سی اور آر ای سی کے بورڈز کریں گے۔

 مشیران

 ڈیلوئٹ ٹوشے ٹوہماتسو انڈیا ایل ایل پی  دونوں کمپنیوں، یعنی پی ایف سی اور آر ای سی کے لیے لین دین اور ٹیکس مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے، جبکہ سیرل امرچند منگلداس  دونوں کمپنیوں کے قانونی مشیر ہیں۔اس کے علاوہ آر بی ایس اے ویلیوایشن ایڈوائزرز ایل ایل پی  کو پی ایف سی اور  ارنسٹ اینڈ ینگ مرچنٹ بینکنگ سروسز ایل ایل پی  کو آر ای سی کی جانب سے مشترکہ قدر بندی رپورٹ تیار کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح  ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس  کو پی ایف سی اور  نوواما ویلتھ مینجمنٹ  کو آر ای سی کی جانب سے مشترکہ قدر بندی رپورٹ پر اپنی اپنی منصفانہ رائے  فراہم کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

******   

 

 

ش ح۔م ع ن ۔ رض

U-9323

 


(रिलीज़ आईडी: 2279261) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil