صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے قومی ایمبولینس سروسز (این اے ایس)، 2026 سے متعلق عملی رہنما خطوط جاری کیے


ملک بھر میں ہنگامی طبی نقل و حمل کو معیاری بنانے کا قومی فریم ورک

یہ رہنما خطوط تکنالوجی کے تابع  ایمرجنسی رسپانس، اے آئی ایس-125 طے شدہ معیارات کے مطابق ایمبولینس اور مربوط کمان مراکز کو فروغ دیں گے

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 6:41PM by PIB Delhi

بھارت کے ایمرجنسی حفظان صحت خدمات بہم رسانی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج  قومی ایمبولینس خدمات(این اے ایس) سے متعلق عملی رہنما خطوط جاری کیے۔ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ وضع کردہ یہ رہنما خطوط پہلی مرتبہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایمبولینس خدمات کی منصوبہ بندی، آپرٹینگ اور نگرانی کے لیے ایک جامع قومی فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جن کا مقصد تمام شہریوں کے لیے بروقت، محفوظ اور معیاری ایمرجنسی طبی نقل و حمل فراہم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H3SR.jpg

ایمبولینس خدمات مؤثر ہنگامی طبی نگہداشت کی بنیاد ہیں، جو طبی ہنگامی حالات کے دوران مریضوں اور حفظانِ صحت نظام کے درمیان رابطے کے پہلے نقطہ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ہسپتال سے پہلے کی دیکھ بھال فراہم کرنے، مریضوں کو مستحکم کرنے اور صحت کی مناسب سہولیات کے لیے فوری حوالہ کو یقینی بنانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، رہنما خطوط یکساں آپریشنل معیارات قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ملک بھر میں ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو مضبوط بنائیں گے۔

یہ فریم ورک ایمبولینس خدمات بہم رسانی کے ہر پہلو کا کلی طور پر احاطہ کرتا ہے جس میں ایمبولینس کی زمرہ بندی، آبادی پر مبنی ایمبولینس کی تعیناتی، انسانی وسائل سے متعلق اصول، آلات کی تفصیلات، ادویات اور دیگر طبی سامان، ایمرجنسی میڈیکل ٹکنیشین (ای ایم ٹی) کے لیے اہلیت پر مبنی تربیت، انفیکشن سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے سے متعلق طور طریقے، موٹرگاڑیوں کے رکھ رکھاؤ سے متعلق پروٹوکول، معیار کی یقین دہانی، کارکردگی کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کا طریقہ کار جیسے پہلے شامل ہیں۔ رہنما خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ایمبولینسز اے آئی ایس- 125 معیارات کے مطابق ہوں گی، اور  یہ ہنگامی طبی نقل و حمل میں یکسانیت، حفاظت اور معیار کو یقینی بنائیں گی۔

باہمی تعاون اور ردعمل کی اثر انگیزی میں اضافے کے لیے، رہنما خطوط انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ ڈسپیچ سینٹرز (آئی سی ڈی سی) کے قیام کی وکالت کرتے ہیں جو جی پی ایس سے چلنے والی ایمبولینس ٹریکنگ، ڈیجیٹل کال مینجمنٹ سسٹمز، سٹرکچرڈ ٹرائیج پروٹوکول، ذہین ڈسپیچ میکانزم اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں۔ وہ متحدہ ایمرجنسی رسپانس نمبر '112' کے ساتھ ایمبولینس خدمات کے ترقی پسند ارتباط کا بھی تصور کرتے ہیں، جس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہنگامی دیکھ بھال تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی ممکن ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GNYO.jpg

 

رہنما خطوط ہنگامی ردعمل کی منصوبہ بندی کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کے ذریعے حفظانِ صحت کی سہولیات، ریفرل سینٹرز، ایمبولینس اسٹیشنز، حادثے کا شکار علاقوں، زیادہ خطرے والے مقامات، بستروں کی دستیابی اور انتہائی نگہداشت کی تیاری کے ذریعے، ڈسپیچ ٹیمیں قریب ترین اور موزوں ترین صحت کی سہولت کی شناخت کرنے کے قابل ہو جائیں گی، اس طرح ردعمل کا وقت کم ہو جائے گا اور مریضوں کے علاج میں بہتری آئے گی۔

ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے، یہ فریم ورک ہنگامی کالوں کے رجحانات، مریضوں کی منتقلی (ریفیرل) کے طور طریقوں، ٹریفک کے دباؤ، حادثات کے حساس مقامات، جغرافیائی رکاوٹوں اور آبادی کی تقسیم کا تجزیہ کر کے شواہد کی بنیاد پر ایمبولینسز کی تعیناتی کی سفارش کرتا ہے۔ امید ہے کہ اس طرح کی سائنسی تعیناتی سے وسائل کا استعمال بہتر ہوگا، سروس تک رسائی آسان ہوگی اور ہنگامی طبی سہولیات کی منصفانہ فراہمی یقینی بنے گی، خاص طور پر دیہی، دور دراز اور مشکل گزار علاقوں میں۔

قومی ایمبولینس خدمات(این اے ایس) پر آپریشنل گائیڈ لائنز، 2026، ہنگامی حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور ہسپتال سے پہلے کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9323


(रिलीज़ आईडी: 2279186) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , हिन्दी