ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیم انڈیا نے گلوبل اسکلز چیلنج آسٹریلیا 2026 میں تین طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا، اس کامیابی سے ورلڈ اسکلز شنگھائی کی تیاریوں کو تقویت بہم پہنچائی

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 6:43PM by PIB Delhi

ٹیم انڈیا نے عالمی اسکلز چنوتی (جی ایس سی) آسٹریلیا 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے 5  تمغات- 3 طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسے کا تمغہ- جیت کر اس سال کے آخر میں شنگھائی میں 48ویں ورلڈ اسکلز کمپٹیشن کے لیے بھارت کے سفر میں ایک اور غیر معمولی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بین الاقوامی  ٹورنامنٹ ، جس کا انعقاد 23 سے 29 جون 2026 کے درمیان ہوا، میں تقریباً 600 امیدواروں، ماہرین، مترجمین اور 16 ورلڈ اسکلز رکن ممالک کی رہنمائی کرنے والے افسران نے شرکت کی۔ ان ممالک میں آسٹریلیا، آسٹریا، چین، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، جاپان، فرانس، کوریا، وغیرہ شال تھے۔

بھارت کی جانب سے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے افراد:

  • پون بھدراوتی سریشا (کرناٹک): ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ میں طلائی تمغہ
  • (نقرئی جاپان)
  • موسم کمار گری (بہار): کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں طلائی تمغہ
  • (نقرئی جاپان؛ کانسہ سنگاپور)
  • وشنو پریہ سنیل (دہلی): صحت اور سماجی  نگہداشت میں طلائی تمغہ
  • (نقرئی آسٹریلیا)
  • ہرش رمیش پوار (مہاراشٹر): 3ڈی ڈیجیٹل گیم آرٹ میں نقرئی تمغہ
  • مسکان (ہریانہ): پینٹنگ اور تزئین و آرائش میں کانسے کا تمغہ

یہ کامیابیاں جدید مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، تخلیقی صنعتوں اور سروس سیکٹر کی مہارتوں میں بھارت کے ہنر مند نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کو اجاگر کرتی ہیں۔

دیگر امیدواروں نے بھی متعدد زمروں میں مضبوط کارکردگی پیش کی، بیش قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل کیا اور دنیا کے چند بہترین نوجوان ہنر مند پیشہ ور افراد کے مقابلے میں خود کی مثال قائم کی۔

ٹیم انڈیا کو اس کی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے، جناب جینت چودھری، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، اور وزیر مملکت برائے تعلیم، حکومت ہند نے کہا، ’’گلوبل اسکلز چیلنج 2026 میں ٹیم انڈیا کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، ایک نقرئی اور ایک کانسے کا تمغہ جیتنا ملک کے لیے باعث فخر  ہے اور ساتھ ہی یہ ہمارے باہنر چیمپئنس، ماہرین، سرپرستوں اور صنعتی شراکت داروں کے ہنر، عزم مصمم  اور محنت شاقہ کا ثبوت بھی ہے۔ ان غیر معمولی کامیابیوں سے آگے، اس مقابلے نے عالمی معیارات کے بارے میں بیش قیمتی تجربہ فراہم کیا ہے اور  شنگھائی میں منعقد ہونے والے ورلڈ اسکلز کمپٹیشن کے لیے ہماری تیاریوں کو مضبوطی دی ہے۔ میں ٹیم انڈیا کے ہر ایک رکن کو بھارت کی عمدگی کے اظہار اور باہنر نوجوانوں کی نئی پیڑھی کو ترغیب فراہم کرنے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

15 امیدواروں اور 15 ماہرین پر مشتمل 30 رکنی بھارتی دستے نے جدید مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل تکنالوجیوں، تعمیراتی تجارت، تخلیقی صنعتوں اور خدمت کے شعبے کی مہارتوں پر محیط 15 مہارتوں کے زمروں میں ملک کی نمائندگی کی۔ ورلڈ اسکلز کمپٹیشن کی وسیع تر تیاریوں کے طور پر ڈیزائن کیے گئے اس گلوبل اسکلز چیلنج نے ٹیم انڈیا کو  بین الاقوامی مسابقتی معیارات، جائزہ نظام اور حقیقی دنیا کے حالات میں دنیا کے بہترین نوجوان ہنرمند پیشہ واران کے خلاف مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس تجربے نے قابل قدر عالمی تجربہ فراہم کیا، تکنیکی تیاری کو مضبوط کیا، اور اس سال کے آخر میں شنگھائی میں 48ویں ورلڈ اسکلز کمپٹیشن کے مقابلے کے لیے بھارت کی تیاری کو تیز کیا۔

پورے مقابلے کے دوران، شرکاء کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کمپٹیشن انفارمیشن سسٹم (سی آئی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا، جس میں ورلڈ اسکلز مقابلوں میں استعمال ہونے والے تشخیصی فریم ورک کو نقل کیا گیا۔ تقریب نے بھارتی امیدواروں کو مسابقت کے دباؤ کو سنبھالنے، بین الاقوامی سازوسامان کے ماحول کے مطابق ڈھالنے اور عالمی معیار اور کارکردگی کے معیارات پر پورا اترنے کا تجربہ فراہم کیا۔

بھارت نے 3ڈی ڈیجیٹل گیم آرٹ، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ، آٹوموبائل تکنالوجی، بیوٹی تھراپی، بنیادی اور مضبوط ڈیجیٹل ڈھانچے کی تیاری، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، فلورسٹری، گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی، ہیئر ڈریسنگ، صحت اور سماجی نگہداشت، صنعتی مکینکس، پینٹنگ اور ڈیکوریشن، ریسٹورانٹ سروس، وال اینڈ فلور ٹائلنگ اور ویب ٹائلنگ کے ہنر کے زمروں میں حصہ لیا۔

گلوبل اسکلز چیلنج 2026 آسٹریلیا جیسے ہنر مندی کے مقابلوں میں جیت نوجوان بھارتیوں کو ہنر مند بنانے میں بھی ایک طاقتور کردار ادا کرتی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تجارت، تکنالوجی، ڈیزائن اور سروس سیکٹر کی مہارتیں قومی شناخت، عالمی نمائش اور مستقبل کے لیے تیار کریئر کے راستے کھول سکتی ہیں۔

ورلڈ اسکلز چیلنج میں بھارت کی شرکت اسکل انڈیا مشن کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے تاکہ مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت تیار کی جائے اور بھارتی نوجوانوں کو دنیا کے بہترین ہنر مند پیشہ ور افراد کے درمیان جگہ دی جائے۔ تربیتی انفراسٹرکچر، ماہرین کی رہنمائی، صنعت کی شراکت داری اور بین الاقوامی نمائش میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے، ملک عالمی سطح پر اپنی مسابقت کو مضبوط بنا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00192FX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NUX3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZMC1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GS8U.jpg


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9326


(रिलीज़ आईडी: 2279161) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , Marathi , हिन्दी , Kannada