حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے ٹی آر ایل کمپاس پلیٹ فارم کا آغاز کیا اور ڈیٹا سیکورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
29 JUN 2026 6:15PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر (او پی ایس اے) نے ڈیٹا سیکورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے اشتراک سے 29 جون 2026 کو تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) کے جائزوں کو معیاری بنانے کے لیے ٹی آر ایل کمپاس پلیٹ فارم کا آغاز کیا ۔ یہ پلیٹ فارم عالمی سطح پر تسلیم شدہ نو سطحی ٹی آر ایل پیمانے کو ہندوستان کی تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈھالتا ہے اور عوامی فنڈنگ کے خواہاں منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ قومی معیار فراہم کرتا ہے ۔ لانچ کی تقریب میں او پی ایس اے کے سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی ، اے این آر ایف کے سی ای او ڈاکٹر شیو کمار کلیان رمن ، نیسکام کی سینئر وی پی اور سی ایس او سنگیتا گپتا اور او پی ایس اے ، ڈی ایس سی آئی اور سی ایس آئی آر کے سینئر عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ٹی آر ایل کمپاس انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) اور ریسرچ ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن (آر ڈی آئی) فنڈ جیسے اہم قومی اقدامات کے موثر نفاذ میں مدد کرے گا ۔ اس میں صحت کی دیکھ بھال اور دواسازی اور سافٹ ویئر کے لیے مخصوص شعبے کاضمیمہ شامل ہیں ، جو مخصوص شعبہ جاتی تشخیص کو قابل بناتا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم پروجیکٹس کی جانچ کے عمل کو ذاتی یا غیر معیاری رائے پر مبنی انداز سے تبدیل کر کے ایک آبجکٹیو ، دستاویزی شواہد پر مبنی تشخیص کے نظام میں بدل دیتا ہے، جس میں ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، معیار اور پروگرام سے متعلق تیاری کا جامع جائزہ شامل ہوتا ہے۔

پروفیسر سود نے کہا کہ جیسے جیسے ہندوستان وکست بھارت 2047 کے وژن کی طرف بڑھ رہا ہے ، ملک کی سائنسی طاقت کا اندازہ تحقیق کو قابل استعمال اور تجارتی طور پر قابل عمل ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت سے لگایا جائے گا ۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی تیاری کا جائزہ لینے ، عوامی سرمایہ کاری کی رہنمائی کرنے اور تجارت کاری کی حمایت کرنے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی آر ایل کمپاس کو فنڈنگ ، جائزہ لینے اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک معیاری فریم ورک کے طور پر اپنائیں ۔

او پی ایس اے کے سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بہت سی ہندوستانی اختراعات کو لیبارٹری سے مارکیٹ میں منتقل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کی پختگی کا اندازہ لگانے کا کوئی مشترکہ طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایل کمپاس ایک مشترکہ اور آبجیکٹو فریم ورک فراہم کرتا ہے جو تعلیمی اداروں ، صنعت اور فنڈنگ ایجنسیوں کو ایک ہی پیج پر لائے گا ، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنائے گا اور حقیقی دنیا کے نتائج پر زیادہ توجہ دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔
او پی ایس اے کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب روہت گپتا نے ٹی آر ایل کمپاس پر پرزنٹیشن دیا اور بتایا کہ یہ کس طرح عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) کے طریقہ کار کو ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی ضروریات کے مطابق ڈھالتا ہے ۔ انہوں نے اس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی کیونکہ ملک قومی تحقیق اور ڈیپ- ٹیکنالوجی کے اقدامات کو بڑھا رہا ہے ۔
ڈی ایس سی آئی کے سی ای او جناب ونایک گوڈسے نے کہا کہ ڈی ایس سی آئی طویل عرصے سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو سمجھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا پیشگی اندازہ لگانے ، منظرنامے کو سمجھنے اور صلاحیتوں کی نقشہ سازی جیسے طریقوں پر کام کرتا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ڈیپ ٹیک تحقیق اور اخترا میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان بلند اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے، اور اسی تناظر میں کمپاس ایک بروقت اور اہم اقدام ہے۔

جناب ونایک گوڈسے ، سی ای او ، ڈی ایس سی آئی اور ڈاکٹر پریتی بنزل ، مشیر/سائنسدان 'جی' ، او پی ایس اے نے بالترتیب ڈی ایس سی آئی اور او پی ایس اے کی جانب سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔ یہ مفاہمت نامہ ٹیکنالوجی کی تیاری کے جائزوں ، صلاحیت کی نقشہ سازی اور ٹیکنالوجی ریڈار طریقہ کار کی ترقی پر تعاون کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ شراکت داری ٹی آر ایل تشخیص کے لیے تربیت یافتہ تشخیص کاروں کا ایک پول بنانے اور ہندوستان کے تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام میں ٹی آر ایل کمپاس کو اپنانے پر بھی توجہ دے گی ۔
مکمل فریم ورک ، بشمول اس کی تشخیص کے سوالنامے اور معاون رہنمائی ، اب ملک بھر میں محققین ، پروجیکٹ کے تفتیش کاروں ، جائزہ لینے والوں اور فنڈنگ ایجنسیوں کے لئے کھلے عام دستیاب ہے اور اس تک رسائی www.trlcompass.in. پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
******
ش ح۔ م ش۔خ م
UN-NO-9319
(रिलीज़ आईडी: 2279113)
आगंतुक पटल : 11