بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ممبئی پورٹ کے 154ویں یومِ تاسیس کے موقع پر سربانند سونووال نے 5,028 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا
انفراسٹرکچر، واٹر فرنٹ کی ترقی اور بندرگاہ کی جدید کاری کے 63 منصوبے 'وِکست بھارت 2047' میں ممبئی پورٹ کے کردار کو مزید مضبوط کریں گے
اندرا ڈاک کے آپریشن اور منٹیننس اور ممبئی مرینا کے معاہدے ممبئی پورٹ کی ترقی میں ایک نئے باب کا آغاز ہیں: سربانند سونووال
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 11:13PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ممبئی میں 'ممبئی پورٹ اتھارٹی' کے 154ویں یومِ تاسیس کی تقریب کے دوران 5,028.17 کروڑ روپے مالیت کے 63 ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں،جن سے بھارت کی سب سے پرانی بندرگاہوں میں سے ایک کو جدید، پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار میری ٹائم ہب (سمندری مرکز) بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے پختہ عزم ظاہر ہوتا ہے۔
ان منصوبوں میں 132.29 کروڑ روپے مالیت کے سات مکمل شدہ منصوبوں کا افتتاح، 1,354.59 کروڑ روپے کی لاگت کے 34 منصوبوں کا سنگِ بنیاد، اور 3,541.29 کروڑ روپے کے 22 نئے اعلانات شامل ہیں۔ یہ تمام منصوبے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے ، واٹر فرنٹ کی ترقی، لاجسٹکس اورآپریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق ہیں۔
جناب سربانند سونووال نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی پورٹ اتھارٹی کو 154 سالہ شاندار خدمات مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بندرگاہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی سمندری (میری ٹائم) ترقی میں مسلسل اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا: "ممبئی پورٹ اتھارٹی ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے سے بھارت کی سمندری تاریخ کا ایک مضبوط ستون رہی ہے۔ آج، جب بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں 'وِکست بھارت 2047' کی طرف بڑھ رہا ہے، تو ہماری بندرگاہیں اقتصادی ترقی، پائیداری اور عالمی مسابقت کا انجن بن رہی ہیں۔ آج جن منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بنانے، لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر کرنے، کروز ٹورازم (سمندری سیاحت) کو فروغ دینے، ساحلی جہاز رانی کو مضبوط کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔"
مرکزی وزیر نے اس پروگرام کے دوران دو اہم معاہدوں کا بھی آغاز کیا؛ جن میں 'اندرا ڈاک آپریشن اور مینٹنینس معاہدہ' اور 'وِکست بھارت ممبئی مرینا معاہدہ' شامل ہیں۔ امید ہے کہ یہ معاہدے بندرگاہ کے کام کاج کو مضبوط کریں گے، واٹر فرنٹ کی ترقی کو تیز کریں گے اور ممبئی پورٹ کے اثاثوں کے بہتر اور مفید استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
یومِ تاسیس کی یہ تقریب ‘ہم سب ساتھ مل کر کر سکتے ہیں’ کی تھیم کے تحت منعقد کی گئی، جس کا مقصد ان تمام افسران، ملازمین، ملازمین، بندرگاہ کا استعمال کرنے والوں، شپنگ لائن، تجارتی شراکت داروں، سروس فراہم کرنے والوں اور دیگر فریقوں کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا جنہوں نے ممبئی پورٹ اتھارٹی کے 154 سالہ سفر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے کہا کہ ممبئی پورٹ اتھارٹی بھارت کے سمندری نظام کا اہم ستون بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بندرگاہ کی اس شاندار تاریخ کو برقرار رکھنے اور اس کی مستقبل کی ترقی کے لیے افسران، ملازمین اور متعلقہ شراکت داروں کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔
اس پروگرام میں ممبئی پورٹ اتھارٹی کے سفر پر ایک پریزنٹیشن اور 'ممبئی پورٹ اسپورٹس کلب' کے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری فلم بھی دکھائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں، ملازمین اور شراکت داروں کو ان کی بہترین خدمات پر انعامات سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری وجے کمار، ممبئی پورٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ایم انگاموتھو، ڈپٹی چیئرپرسن آدیش تیتارمارے، جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن گورَو دیال، اور ممبئی کسٹمز زون-I کے پرنسپل چیف کمشنر مینک کمار کے علاوہ اعلیٰ حکام، صنعت کے نمائندوں اور سمندری شعبے سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔




ش ح ۔ م ش ع۔ ج
uno-9294
(रिलीज़ आईडी: 2278908)
आगंतुक पटल : 25