وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کوگارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا گیا

प्रविष्टि तिथि: 28 JUN 2026 3:07PM by PIB Delhi

ایک خصوصی تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج سیشلز کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ارمینی نے گارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا۔وزیر اعظم کو یہ اعزاز ان کی سبز قیادت، ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور بلیو اکانومی، ماحولیات کے متعلق اقدام، سمندری وسائل کے پائیدار انتظام اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں کی ترقی کی خواہشات کو فروغ دینے کے لیے ان کی دیرینہ وابستگی کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی کویہ ممتاز اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ اعزاز ان تمام ممالک کے لیے وقف کیا جو ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے 50 سال منا رہے ہیں، خصوصی دوستی کو مزید بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ یہ اعزازسبز سیارے کے تئیں وزیر اعظم کی دیرینہ وابستگی کا اعتراف کرتا ہے، جس میں بین الاقوامی شمسی اتحاد، مشن لائیف ای (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ)، ایک پیڑما ںکے نام (ماں کے لیے پلانٹ)، بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس، اور دیگر شامل ہیں۔ یہ اعزاز وزیر اعظم کو پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے عطا کیے گئے اعزازات کی ایک سیریز میں تازہ ترین ہے، جس میں ایف اے او کے ذریعہایگری کولا میڈل، سیول پیس پرائز اور یو این چیمپیئن آف دی ارتھ ایوارڈ شامل ہیں۔

یہ اعزاز صلاحیت کی تعمیر، ماحولیاتی کارروائی، پائیدار ترقی کے اقدامات، اور بحر ہند کے خطے میں مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے میں ایک بھروسہ مند شراکت دار کے طور پر بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کو سیشلز کی طرف سے منسلک اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 9264


(रिलीज़ आईडी: 2278603) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada