وزارت دفاع
آئی سی جی ایس اکشے کو بھارتیہ تٹ رکشک فلیٹ میں شامل کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
27 JUN 2026 8:23PM by PIB Delhi
بھارتیہ تٹ رکشک نے اپنی فورس کی جدید کاری میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 27 جون 2026 کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ، گوا میں نئی نسل کے فاسٹ پیٹرول ویسل (ایف پی وی) آئی سی جی ایس اکشے کو با ضابطہ طور پر شامل خدمت کر لیا۔
اکشے، جس کے معنی ہیں ”ناقابل شکست“، یہ فاسٹ پیٹرول ویسل بھارتیہ تٹ رکشک کے اس پائیدار جذبے، ثابت قدمی اور ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ جہاز محفوظ، پر امن اور صاف سمندروں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے وسیع بحری دائرۂ اختیار کے تحفظ کے لیے سروس کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
یہ جہاز کوسٹ گارڈ کے مختلف النوع آپریشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جن میں بحری قانون نافذ کرنا، ساحلی سلامتی، تلاش و بچاؤ کارروائیاں، سمندری ماحولیات کا تحفظ اور سمندر میں مصیبت زدہ ملاحوں کی مدد شامل ہیں، جس سے بھارتیہ تٹ رکشک کی آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس جہاز کو محترمہ پرما سین، ایڈیشنل سیکریٹری (پرسونل)، محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر کمیشن کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل بھیشم شرما، پی ٹی ایم، ٹی ایم، کمانڈر، کوسٹ گارڈ ریجن (ویسٹ)، انسپکٹر جنرل جیوتیندر سنگھ، ٹی ایم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ڈی)، اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے دیگر سینیئر معززین بھی موجود تھے۔
گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کی جانب سے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا آئی سی جی ایس اکشے، مقامی جہاز سازی کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی ہے اور آتم نربھر بھارت کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس جہاز کی شمولیت بھارت کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیتوں اور بحری ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 9254
(रिलीज़ आईडी: 2278547)
आगंतुक पटल : 5