ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
کوشل مہوتسو - وارنگل 2026 میں تلنگانہ کے 1,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمت کی پیشکش موصول ہوئی
प्रविष्टि तिथि:
27 JUN 2026 7:31PM by PIB Delhi
پورے تلنگانہ سے ایک ہزار سے زائد نوجوان ملازمت کے خواہشمند افراد کو کوشل مہوتسو – وارنگل 2026 میں ملازمت کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جس کا انعقاد ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے حکومت تلنگانہ اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے اشتراک سے کاکتیہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، وارنگل میں کیا۔ یہ ایک روزہ تقریب ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی جس میں ہنر مند نوجوانوں کو صنعتوں سے موقع پر انٹرویو، بھرتیوں، اپرنٹس شپ مواقع اور کیریئر رہنمائی کے ذریعے جوڑا گیا۔
مہوتسو میں وارنگل اور ملحقہ اضلاع کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں 4,500 سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا جبکہ 2,200 سے زیادہ امیدواروں نے مقام پر جاری بھرتی عمل میں حصہ لیا۔ امیدواروں نے 90 سے زائد ممتاز کمپنیوں اور اداروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر ہزاروں ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے۔
وہ امیدوار جو مقام پر ہونے والے بھرتی عمل کے دوران منتخب نہیں ہو سکے، ان پر شریک ادارے مزید غور کرتے رہیں گے۔ ان کی درخواستوں کا متعلقہ اداروں کے بھرتی عمل کے تحت مزید جائزہ لیا جائے گا اور اہل امیدواروں سے انتخاب کے اگلے مراحل کے لیے براہ راست رابطہ کیا جائے گا۔
دن بھر مختلف اداروں نے انٹرویو کیے، امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا اور مینوفیکچرنگ، آٹوموٹیو، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، ریٹیل، صحت، آئی ٹی-آئی ٹی ای ایس، ٹیلی کام، سیاحت و مہمان نوازی، اور بینکاری، مالی خدمات و انشورنس جیسے شعبوں میں ملازمت کی پیشکشیں کیں۔ اس تقریب میں مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والے امیدواروں نے شرکت کی، جن میں اسکول پاس طلبہ، آئی ٹی آئی گریجویٹس، ڈپلومہ ہولڈر، گریجویٹس اور ہنر مند پیشہ ور افراد شامل تھے، جو مختلف صنعتوں میں ہنر مند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
تقریب میں جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں جناب وی ستیش کمار، سابق ایم ایل اے و چیئرمین، کے آئی ٹی ایس کالج؛ جناب کے آر ناگراج، ایم ایل اے، وردھناپیٹ؛ جناب نینی راجیندر ریڈی، ایم ایل اے، ورنگل ویسٹ؛ جناب کپیلاوائی دلیپ کمار، سابق ایم ایل سی؛ جناب روی چلوکوٹی، آئی ایس ڈی ایس، علاقائی ڈائریکٹر، آر ڈی ایس ڈی ای تلنگانہ؛ جناب سنپریت سنگھ، آئی پی ایس، کمشنر آف پولیس، وارنگل؛ پروفیسر کوراپٹی وینکٹ نارائنا، چیئرمین، تلگو اکیڈمی؛ پروفیسر سیتھا رام نائک، سابق رکن پارلیمان؛ جناب گلی ونود کمار، سابق لا ڈین، عثمانیہ یونیورسٹی؛ جناب چندر شیکھر، چیف منیجر، یونین بینک آف انڈیا اور پروفیسر کے اشوکا ریڈی، پرنسپل، کے آئی ٹی ایس کالج شامل تھے، جبکہ دیگر معزز مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معزز شخصیات نے صنعت سے منسلک ہنر مندی کے نظام کو مضبوط بنانے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے، اور حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشل مہوتسو جیسی سرگرمیاں ہنر مند نوجوانوں کو معیاری روزگار سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ایک ہنر مند، بااختیار اور خود کفیل بھارت کے وژن کو تقویت فراہم کرتی ہیں۔
حکومت ہند کی ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ڈائریکٹر جناب وی ایس اروند نے کہا، ”کوشل مہوتسو، وارنگل کو حوصلہ افزا ردعمل ملا، جہاں 4,500 سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا اور 2,200 سے زیادہ امیدواروں نے مقام پر جاری بھرتی عمل میں حصہ لیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ مہوتسو میں شریک ہونے والے تقریباً 50 فیصد، یعنی ایک ہزار سے زائد امیدواروں کو پہلے ہی ملازمت کی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں۔ بھرتی کا عمل تقریب کے بعد بھی جاری رہے گا اور شریک ادارے درخواستوں کا مزید جائزہ لے کر اہل امیدواروں سے انتخاب کے اگلے مراحل کے لیے براہ راست رابطہ کریں گے۔“
معروف اداروں اور کمپنیوں نے مہوتسو میں شرکت کی اور مختلف صنعتوں میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کیے، جن میں پرومپٹ پرسنل پرائیویٹ لمیٹڈ، پیراڈائم آئی ٹی ٹیکنالوجی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، سیتارام اسپنرز پرائیویٹ لمیٹڈ، رائل اینفیلڈ ڈیلرشپ نیٹ ورک، کیپسٹن سروسز لمیٹڈ، کریم اسٹون، جے ابھیری آٹوموٹیوز پرائیویٹ لمیٹڈ، بلنک کامرس پرائیویٹ لمیٹڈ، گیلیکٹک سولیوشن، ایس ایم جی الیکٹرک اسکوٹرز، ورون موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور الیکٹرولیب انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹڈ (ٹامکوم) نے بھی بھرتی شراکت دار کے طور پر شرکت کی اور اہل امیدواروں کے لیے 200 سے زائد بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کیے، جس سے تلنگانہ کی ہنر مند افرادی قوت کے لیے عالمی سطح پر کیریئر کے راستے وسیع ہوئے۔ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے کوشل مہوتسو کے زمینی انتظامات اور کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بھرتی کے علاوہ، مہوتسو نے اپرنٹس شپ مواقع، حکومتی ہنر مندی پروگراموں اور مستقبل سے ہم آہنگ کیریئرز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی ایک اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا۔ امیدواروں کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (نیپس)، اسکل انڈیا ڈیجیٹل، اور دیگر پروگراموں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی، جن کا مقصد مسلسل ہنر مندی، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے ذریعے روزگار کے امکانات کو مضبوط بنانا ہے۔
کوشل مہوتسو ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے نمایاں روزگار سے منسلک اقدامات میں سے ایک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو صنعت اور ہنر حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر ہنر مندی اور روزگار کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرتا ہے۔ وارنگل ایڈیشن کی کامیابی نے وزارت کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا ہے کہ وکست بھارت @2047 کے وژن کے مطابق ایک ہنر مند، بااختیار اور عالمی سطح پر مسابقتی افرادی قوت تیار کی جائے۔
8DRH.jpeg)

OQL2.jpeg)

5VDB.jpeg)

***
ش ح۔ ف ش ع
U: 9250
(रिलीज़ आईडी: 2278533)
आगंतुक पटल : 6